,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حمل (آج کا دن کیسا)
اب حالات بحکم اللہ تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں،آپ نے بڑا ہی مشکل وقت گذارہ ہے۔ آپ کو اب اس کا انعام ضرور ملے گا اور سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا، ابھی جو آفر ملے اُس کے بارے میں غورکریں اور جن افراد نے آفر دی ہے۔ اُن کے بارے میں بھی اچھی طرح چیک ضرور کر لیں، اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں نہیں۔

ثور
آپ کو اپنے قریبی لوگوں سے ہوشیار ہو کر رہنا ہے اور دِل کی بات کسی پر بھی عیاں نہیں کرنی، خاموشی سے دن گذاریں اور جن افراد سے امید وابستہ کی ہوئی ہے ان کو ابھی مزید وقت دیں، وہ ضرور اپنے وعدے پر پورا اتریں گے، اس وقت جو بھی سلسلہ روزگار خودبخود سامنے آئے، اس کو فوراً پکڑ لیں، آئندہ یہ سلسلہ اچھا چلے گا اور آپ کے بے شمار مسائل بھی اِن شاء اللہ حل ہوں گے۔

جوزہ
ان دِنوں مالی طور پر بڑے سخت دن چل رہے ہیں، آپ کو اس کا سلسلہ کسی جانب سے بنتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا، مگر ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ اب پریشانی چند قدم کی رہ گئی ہے۔ آپ کو اِن شاء اللہ سب مشکلات سے ناصرف نجات ملے گی، بلکہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائے گا، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں،ان کو اب بے حد آسانیاں بھی ملیں گی۔

سرطان
آپ نئے معاملات تو دیکھ رہے ہیں،مگر ماضی میں جو غلطیاں کر چکے ہیں اُن کی اصلاح کیسے ہو گی،پہلے آپ اُن کی اصلاح کریں جہاں پر کوئی غلطی ہوئی ہے اُس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور پھر نیا راستہ پکڑیں، جو لوگ مالی طور پر پریشان ہیں۔اُن کا کوئی اہم معاملہ بن جائے گا اور مستقل بنیاد پر روزگار چل پڑے گا، اِن شاء اللہ، اور صحت کا خانہ بھی اب بہتری کی جانب جا رہا ہے۔

اسد
آپ جس بھی انداز سے چل رہے ہیں و ہ ٹھیک نہیں ہے، استخارے کی مدد لے کر چلیں گے تو زیادہ مناسب بات ہے۔ آپ کو جن معاملات میں پریشانیاں پیش آ رہی تھیں، وہ سلسلہ اب رُک چکا ہے۔ اِن شاء اللہ اب ایسا دوبارہ نہیں ہو گا جو مشکلات لائے،اب تو حالات بدلیں گے اور آپ روزانہ کے حساب سے بہتری محسوس کریں گے، جو لوگ بندش میں تھے اب بالکل آزاد ہو چکے ہیں۔

سنبلہ
اضافی بوجھ کم ہو گا اور جو راستے بلاک محسوس ہو رہے تھے وہ اب کھل جانے کی امید ہے، آج سے عطارد زائچے میں آ رہا ہے، جو مال خانے کو کھول دے گا اور آپ کو غیر متوقع ذریعے سے روزگار کے حصول میں آسانیاں دے گا۔ اس ہفتے کاروبار چل پڑے گا، رقم کسی نہ کسی حوالے سے آپ تک پہنچ جائے گی اور اولاد کے جس معاملے میں مشکل تھی وہ آسانی میں بدلے گی۔

میزان
صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے، آپ کو اس طرف پوری توجہ دینا ہو گی اور کوشش کرنی ہے کہ حسب ِ توفیق روزانہ صدقہ بھی ادا ہو، پٹھوں کے امراض اور شوگر جیسے مسائل شاید تنگ کریں۔ بہرحال آپ چہل قدمی بھی زیادہ کیا کریں اور دوائیوں سے دور رہیں اور روزگار کے حوالے سے بالکل خاموش رہیں۔ یہ سلسلہ بحکم اللہ خودبخود چلتا رہے گا اور اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے چلے گا۔

عقرب
آپ کسی انجانی سی بندش کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس ہو رہی ہوں گی اور مالی طور پر سخت ٹینشن بھی محسوس ہو رہی ہو گی۔ آپ روزانہ بعد نمازِ مغرب سورۃ واقعہ پڑھا کریں اور یا حی یا قیوم بھی500 بار دن میں ضرور پڑھیں۔ اس سے آپ کو اپنے معاملات میں اِن شاء اللہ بے حد آسانیاں ملیں گی اور بندش و دیگر قسم کے اثرات بھی ختم ہو سکیں گے۔

چینی سکینڈل، عمران حکومت نے ملکی تاریخ‌ بدل دی

قوس
یہ ہفتہ آپ کے لئے اِن شاء اللہ کئی معاملات میں آسانیاں دے رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ضرور ملے گی اور مالی طور پر اب اچھے دن دیکھنے نصیب ہوں گے۔ یہ ہفتہ آپ کے گھریلو مسائل بھی حل کرنے میں رول ادا کرے گا اور جس بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، فکر مند نہ ہوں۔

جدی
دِل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں، چھوڑ دیںایسے سب کام اور سچے دِل سے توبہ کر کے سیدھے راستے پر چلنے کی کوشش کریں، ایسا کرنے سے آپ کے ستاروں میں پاور آ جائے گی جو کام مشکل لگ رہے تھے وہ آسان ہو سکیں گے، نوکری میں تبادلے کا امکان اور نئی جگہ کی گئی کوشش بھی کامیابی سے ہمکنار ہو سکے گی۔ یہ ہفتہ آپ کو اولاد کے حوالے سے اِن شاء اللہ اچھی خبریں دے گا۔

دلو
سخت ٹینشن محسوس کر رہے ہیں،رکاوٹوں نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے، طبیعت بڑی حساس ہو گئی ہے۔ اب حالات اتنے بُرے نہیں ہیں،جس قدر محسوس کئے جا رہے ہیں۔آپ ذکر الٰہی کثرت سے کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی کریں۔شیطان چاہے جتنا بھی زور لگا لے مگر اِن شاء اللہ اپ کو نقصان نہیں دے سکتا۔ میرا اللہ سب کچھ ٹھیک رکھے گا اور خراب کام بھی ٹھیک کر دے گا۔

حوت
فکر مند نہ ہوں، ایسا کچھ نہیں ہے، جو آپ کے لئے مزید کوئی مشکلات لائے۔اب اِن شاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر خوشخبریاں ملیںگی،جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں اب ان کو سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ ملے گا، جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں بیٹھے ہیں، اُن کی خواہش پوری ہو گی اور اپنوں کی طرف سے بھی ناراضگی اب صلح میں بدل جائے گی، فکر نہ کریں۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply