آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
آج اچھا دن لگتا ہے ایک تو کوئی رکا ہوا کام ہو جائے گا دوسرا آنے والے دنوں کے بارے میں خوشخبری ملے گی۔ آج آپ کے لئے ایک اہم خبر آ سکتی ہے انشاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لاپرواہی سے کام نہ لیں آپ مسلسل ایسا کر رہے ہیں ان دنوں ایسا کرنا پھر خود کو نقصان سے دو چار کرتا ہے فوکس رکھیں پورا اپنے گھر اور روز گار پر۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مانتا ہوں کہ آپ نے بڑا سخت وقت دیکھا ہے مگر اب دوبارہ اچھے حالات بن رہے ہیں۔ آپ کو اس کے لئے مناسب پلاننگ اور سخت محنت درکار بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مشکلات چاہے جس قدر بڑی کیوں نہ ہوں مگر میرا اللہ سب سے بڑا ہے اور پھر وہ اپنے بندے پر بڑا مہربان بھی ہے۔ اب دیکھیں پریشانیاں کیسے بھاگتی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کی صحت قدرے کمزور ہے اس کے لئے صدقہ ضرور دیں۔ فضول کاموں پر بھی تو پیسہ ضائع کرتے ہیں۔ جان کا صدقہ تو سب سے اہم ہے آج۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج پھر ایک بار آپ کو کسی جانب سے اہم خبر مل رہی ہے آپ کے لئے کسی اہم کام میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ رقم کا بھی حصول ممکن ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بالکل مت گھبرائیں جو سخت وقت تھا وہ اب گزر چکا ہے اب حالات انشاءاللہ بری تیزی سے بدلیں گے اور آپ کو واپس آپکا مقام مل سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں دوسروں کے ساتھ کام کرنے پر غور کریں تو بہتر ہے کچھ نہ کچھ تو ہاتھ میں آتا رہے گا اور جو لوگ بیمار ہیں وہ بس اپنا صدقہ لازمی اتاریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت مالی طور پر جو پریشانی چل رہی ہے۔ انشاءاللہ وہ عارضی ثابت ہو گی۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آنے والے دنوں کو وہ آپ کے حق میں کر دے گا۔

گوگل، فیس بک دفاتر جلد کھولنے اور اپنے ملازمین کیلئے بڑے فیصلہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک ایسا سلسلہ بننے کی امید ہے جس کے بارے میں سوچ بھی نہ تھا اور آپ نے اگر نیت صاف رکھی تو انشاءاللہ دنوں میں منزلیں حاصل کر لیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم ضرورت دوپہر کے بعد پوری ہو جائے گی اپنوں کی جانب سے جاری پریشانی بھی کم ہو گیا ور التواءمیں پڑے کام اب تیزی سے ہونے بھی لگیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے ہر معاملے پر خاص خیال رکھیں اپنا اور گھر والوں کا غضہ قابو میں رہے تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے آج ایک طرف سے چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply