kundli jtnonline 61

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
جو لوگ کسی بھی وجہ سے پریشان ہیں اور اُن کا مسئلہ حل ہوتا مشکل نظر آ رہا ہے۔ وہ آج دوپہر کے بعد ہی انشاءاللہ حالات اپنے حق میں ہوتا دیکھیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے کافی سخت دن گزارے ہیں اب اُن کی مشکلات کے حل کا وقت آ گیا ہے۔ امید ہے کہ آج شام سے ان کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مالی طور پر پچھلے دِنوں شدید تنگی رہی ہے،مگر اب صورتِ حال آہستہ آہستہ تبدیل ہو رہی ہے۔آپ کا مسئلہ کیسا بھی کیوں نہ ہو وہ جلد حل ہو جانے کی امید بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اچھے اور بُرے دن آتے رہتے ہیں۔ بس ہر حالات میں شکر ادا کرنا چاہئے۔ آپ کا صبر آپ کو اُس مقام پر پہنچا دے گا،جس کا سوچا بھی نہ تھا۔ آج اچھا دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مریخ زائچے میں ہے جو دوسروں سے لڑائی جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔اِس لئے آج کل بڑے محتاط انداز سے چلنا ہے اور کسی بھی قسم کا غصہ ہر گز نہیں کرنا۔

سی پیک پر بیان بےبنیاد، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، چین

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ بس سچے دل سے توبہ کر کے اپنے کام پر توجہ دیں اور جو ملے اُس کو پکڑ لیں، میرے اللہ نے چاہا تو اب سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ اللہ کرکے مشکل کے دن ختم ہوئے ہیں۔ اب آپ تیزی سے بہتری کی جانب سفر کریں گے اور آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملتی چلی جائے گی، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن بڑا اچھا رہے گا۔ آپ کافی معاملات میں بحکم اللہ بہتری محسوس کرینگے اورجن لوگوں نے مستقبل کے حوالے سے پلان بنایا ہے وہ بہتر ہی رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بڑی ذمہ داری اب سر پر آ رہی ہے۔ آپ ذہنی طورپر خود کو تیار رکھیں اور اللہ پاک سے مدد مانگیں کہ اللہ مجھے اس کو پورا کرنے میں آسانیاں دے دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اہم کاموں کو ختم کرنے پر توجہ رہے گی اور کچھ ایسا سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی دے گا جو آپ کی مالی پوزیشن کو کافی بہتر کر دے گا، ان شاءاللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے بندش وغیرہ جیسے حالات میں وقت گزارا ہے۔ اب وہ بے ساختہ اپنے رب کا شکر ادا کرنے لگیں گے۔ مشتری اور شمس کی آمد بحکم اللہ بڑا کچھ بدلے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اپنوں کی جانب سے کچھ کشیدگی ملنے کا امکان ہے،اور جو صورت حال کراب تھی۔ شام تک اس میں کافی بہتری آنے کا چانس ہے، مستقبل کی خبر بھی ملے گی۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply