,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا )
آپ پچھلے کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ اب بحکم اللہ اس میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اس کا اندازہ آپ کو اگلے چار یوم میں ہو جائے گا۔اس ہفتے روزگار کے حوالے سے خاص طور پرا چھی خبریں ہیں اور بند سلسلے دوبارہ چل پڑیں گے، بیمار شفاء یاب ہوں گے اور بندش میں مبتلا افراد اس میںسے نکل جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے، سب آپ کا وہم ہے، ستاروں کی وجہ سے ہی سب کچھ محسوس ہو رہا تھا۔ اب صورتِ حال بڑی تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ اب روزانہ کی بنیاد پر بہتری کی جانب جائیں گے اور سب سے بڑا مسئلہ پیسوں کا ہے، وہ بھی حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ، کوئی اچھا سلسلہ ہی بنے گا۔ صورتِ حال میں زبردست تبدیلی آئے گی۔

عید کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا،شیخ رشید

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کے حوالے سے کافی پریشانیاں دکھائی دے رہی ہیں اور کسی جانب کوئی سلسلہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا۔اِن حالات میں آپ کو استخارے کی اشد ضرورت ہے، اس سے ان شاء اللہ سیدھے راستے کا تعین ہو سکے گا۔البتہ آپ کی ضرورت کسی نہ کسی ذریعے سے پوری ہوتی رہے گی۔ اللہ نے چاہا تو بھوکے نہیں سوئیں گے، بس سورۂ واقعہ بعد نمازِ مغرب پڑھا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں،خاص طور پر شوگر اور دِل کے امراض والے پوری توجہ سے چلیں،اس حوالے سے کوئی لاپرواہی بالکل نہ کریں، اب جو کام کر رہے ہیں اس میں فی الحال کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں۔ ایک ماہ بعد صورتِ حال میں تبدیلی آئے گی تو خودبخود اس میں آسانیاں آ جائیں گی،چھوٹی موٹی ضرورتیں اِن شاء اللہ پوری ہوتی رہیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے اندر جو خوف ہے، اب اس سے باہر نکل آئیں تو بہتر ہے۔ آگے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ دکھائی نہیں دے رہا۔امید ہے کہ اب صورتِ حال روز بروز آپ کے حق میں اچھی ہوتی رہے گی اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائے گا۔ بس اللہ پاک پر مکمل بھروسہ کر کے چلیں۔ وہ آپ کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں ضرور بدل دے گا،دِل سے دُعا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان افراد کے ساتھ اب دوبارہ کام نہیں کرنا، جن لوگوں نے آپ کو پہلے بھی دھوکہ دیا تھا۔ آپ کو اب خود اپنی عقل سے کام لینا ہے اور پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا، سب سے بڑا وظیفہ دُعا ہے، آپ اس سے کام لیں کہ اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔آپ کی تمام پریشانیاں اب آسانیوں میں بدلنے والی ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اپنی صحت کا جس قدر خیال رکھ سکتے ہیں ضرور رکھیں اور حسب ِ توفیق صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ ان دِنوں پٹھوں کے امراض زیادہ تنگ کر سکتے ہیں،اولاد کے حوالے سے بھی بلاوجہ کی ٹینشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بس ’’حسبنا اللہ و نعیم الوکیل‘‘ کا ورد450 مرتبہ روزانہ کریں اور جھوٹ سے دور رہیں، صرف جائز رزق پر یقین رکھیں گے تو برکت رہے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے کافی بُرا وقت مشکل میں گزارہ ہے، اب اُن کے لئے ان شاء اللہ جلد ہی آسانیاں ملنے کا وقت شروع ہونے والا ہے۔اس ہفتے اس کی خوشخبری مل جائے گی اور پرانا سلسلہ بھی بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو لوگ خواہشمند ہیں نوکری میں تبدیلی کے لئے، وہ14 یوم اور انتظار کر لیں اللہ نے چاہا تو حالات خودبخود آپ کے سامنے آ جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کافی کام رُکے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہر چیز جیسے بلاک ہو کر رہ گئی ہو، مگر ابھی دو ہفتے مزید انتظار کرنا ہو گا۔ اس کے بعد ہی واپس بہتری والی پوزیشن میں آ سکتے ہیں، اتنی دیر تک آپ کی ضرورت جیسے تیسے پوری ہوتی رہے گی اور جو لوگ اولاد کے کسی معاملے کو لے کر پریشان ہیں، وہ اس کو سپردِ اللہ کر دیں، ساری پریشانیاں اور مشکلات حل ہو جائیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی پریشانی کیسی ہی کیوں نہ ہو، اب وہ بحکم اللہ کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی اور مالی طور پر نیا سلسلہ بن جانے کی خوشخبری بھی ملے گی۔ اِس وقت اللہ نے چاہا تو ضرورتیں پوری ہوں گی اور اپنوں کے ساتھ جاری اختلافات کا بھی خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ محبت سے پرانی سے پرانی نفرت بھی ختم ہو جائے گی،آپ اپنے اندر کے ایک اچھے انسان کو محسوس بھی کریں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری والی کیفیت ہے، اپنا صدقہ اُتار کر پرندوں کو خوراک ڈالیں اور یا حی یا قیوم کو کثرت کے ساتھ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، جو لوگ روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں، اُن کے لئے اب بند راستے کھلنا شروع ہو جائیں گے، امید تو بہت ہے کہ جلد مالی طور پر مضبوط ہوں گے۔ یہ ہفتہ ڈوبی ہوئی رقم واپس دِلانے میں بھی بحکم اللہ مددگار ہو سکے گا۔

آج کا دن کیسا آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply