Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گزرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل

صورت حال ان شاء اﷲ اچھی رہے گی۔ آپ جس بھی مشکل یا بندش وغیرہ جیسی

صورت حال کا سامنا کر رہے تھے۔ اب اس سے مکمل طور پر آزاد ہیں بے فکر

ہو کر قدم اٹھائیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی

آج اچھا دن رہے گا۔ کل تک جو معاملات خراب نظر آتے تھے۔ اب وہ ٹھیک ہونا

شروع ہوگے ہیں۔ اور اب آپ کا اٹھایا گیا قدم آپ کو کامیابی دلانے میں مددگار

ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون

کسی بھی بات سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کا کوئی کچھ نہیں

بگاڑ سکتا۔ میرا ﷲ ہے نا، آج کا دن روزگار کے حصول کے حوالے سے بہت

اچھا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

آج نوکری میں بہتری کی امید تو ہے۔ مگر ساتھ ساتھ مخالفین سے بھی ڈر سا لگ

رہا ہے، کہ ان کی شرارتیں بھاری نہ پڑ جائیں۔ بحر حال چاروں قل پڑھ کر اپنے

اوپر پھونک لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست

دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔ تو گڑبڑ والے معاملات سے بچ جائیں گے۔ آپ کو

جس طرف سے خطرہ ہے، وہ بھی ٹل جائے گا۔ آج کا دن تھوڑا سا رسکی معلوم

ہوتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

آپ کو کھل کر اپنے معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فوری

اپنی اصلاح کریں اور اپنی غلطیاں دور کریں تا کہ آنے والے دنوں میں آپ کا

مسئلہ ہوسکے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر

صورحال بدستور آپ کے حق میں اچھی جارہی ہے۔ کسی بھی کام کے لئے

پریشان نہ ہوں، آپ ہاتھ تو ڈالیں وہ غیبی انداز میں ہوجائے گا اور زبان کو کنٹرول

میں رکھنے کا مشورہ بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر

آپ اپنے گھر پر توجہ دیں اور صرف روزگار کے لئے جائز راستہ اختیار کریں۔

اس وقت جو صورت حال اس میں کوئی گڑبڑ بھی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو

نہایت سنبھل کر چلنا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر

جو لوگ رقم کے حصول کے لئے کوشش کر رہے تھے۔ وہ اس میں کافی حک

تک کامیاب بھی ہوں گے۔ اور آج کاروباری حضرات کے لئے بھی ان شاء اﷲ اچھا

دن ثابت ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری

اپنے اﷲ پاک کو راضی رکھنے کے لئے معاف کر دیں، ان لوگوں کو جن لوگوں

نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پھر دیکھیں کہ آپ کے لئے بند راستے کس طرح

کھلتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری

آپ کا راستہ شاہد غلط ہے۔ محبت والے معاملے میں آپ جو چاہتے ہیں ایسا ہونا

ابھی ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ بہتر ہے کہ اپنی عزت کا خیال کریں، اور آج اہم

فیصلہ کر ہی لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

جن لوگوں نے سفر کا ارادہ کیا ہے۔ وہ اس میں رقم نہ لگائیں ویسے ہی کوشش

کریں رقم لگائیں گے تو مشکل ہوگی واپسی کی امید نہیں ہے۔ اور لوگوں کے

سامنے کھل کر نہ آئیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply