,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کاروباری حضرات اب سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور کسی کے ساتھ ملکر کام بھی کر سکتے ہیں مال خانہ کھلا ہوا ہے کسی نہ کسی طرف فائدہ ضرور ملے گا ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو جن امور میں پریشانیاں مل رہی تھی اب وہ ختم ہو سکیں گی آج کوئی بڑا فائدہ ملنے کی امید ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں مبتلا ہیں جن سے ان کا نکلنا بڑا مشکل نظر آ رہا تھا۔ انشاءاللہ غیبی انداز میں اس سے نکلنے میں اب کامیبا ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ اس اچھے وقت سے بھی فائدہ نہیں اٹھا رہے تو وہ پھر کب فائدہ اٹھائیں گے۔ اپنے معاملات اچھی طرح چیک کریں غلطی کا احساس خودبخود ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب مال خانہ کھل جاتا ہے تو بس کوئی ذریعہ ہی بنانا پڑتا ہے پیسہ ہاتھ میں آنے کا بس اس کو تلاش کریں تیر نشانے پر لگا تو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج عطارد اور مشتری زائچے میں اکٹھے ہوں گے اس سے عزت وقار میں اضافہ اور غیر متوقع پیسہ ملتا ہے ہوگا کیسے یہ صرف میرا اللہ جانتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو صحت کے حوالے سے خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے آپ نے بالکل بھی نہیں گھبرانا اور پرہیز علاج سے بہتر ہے یہ یاد رکھنا ہے صدقہ بھی دیں۔

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آہستہ آہستہ اپنی مشکلات سے باہر نکلتے آ رہے ہیں اور مالی طور پر بھی جو صورتحال خراب تھی وہ بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گی وہ بھی آج سے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مالی معاملات اب تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں اب محنت کی اشد ضرورت ہے اور کسی بھی بات سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ستارہ پاور میں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی قسم کی بندش محسوس کر رہے ہیں۔ وہ 1000 مرتبہ اللہ اور 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی کرتے رہیں نجات مل جائے گی انشاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
توبہ استغفار سے کام لیتے رہیں ایک ایک کر کے تمام پریشانیاں ان شاءاللہ ضرور ختم ہوں گی۔ بس اپنے معاملات بھی سیدھے رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک طرف سے اچھی اور اہم خبر ملنے والی ہے اور جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا وہ اپنے وعدے پر پورا اترے گا۔ آج بڑا اچھا دن رہے گا۔

آج کا دن کیسا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply