Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کو اپنے مالی معاملات کی بے حد فکر لاحق رہے گی اور قانونی طور پر قدرے پریشانی کا سامنا بھی رہ سکتا ہے، اس لئے آپ کوشش کریں کہ صدقہ دیں، تاکہ صورتِ حال کو قابو میں رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور غصہ کم کریں۔ مریخ چونکہ زائچے میںموجود ہے، یہ دوسروں سے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر اولاد کے سسرال وغیرہ کے معاملات سے دور رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت زائچہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے روک رہا ہے، ابھی کسی جگہ پیسے بلاک کرنا آپ کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں، نقصان کا بھی اندیشہ رہے گا، جو لوگ عرصہء دراز سے بیمار چلے آ رہے تھے، وہ اپنے گھر میں سورۃ بقرہ کی تلاوت کریں یا پھر آڈیو ریکارڈنگ لگا لیا کریں، اس عمل سے بھی شیطانی طاقتیں گھر سے بھاگ جائیں گی اور آپ مشکلات سے نکل جائیں گئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں صحت کا خانہ مسلسل آپ کی توجہ مانگ رہا ہے۔ اپنی نظر اتاریں، حسب توفیق صدقہ دیں اور توبہ استغفار بھی کرتے رہیں، جن لوگوں نے لاپرواہی سے کام لیا، ان کے لئے مشکلات ہو سکتی ہیں۔ خاموش دشمن اپنے کام میں لگا ہوا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ آپ آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر اپنے گرد حصار بنا لیں، اس طرح محفوظ رہ سکیں گے۔ ان شاء اللہ ، اور سارادن ذکر جاری رکھا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بدنظری میں آئے ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے مختلف معاملات میں پریشانی اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جو لوگ بھی کسی سلسلے میں سخت اقدام اٹھانے کے چکروں میں ہیں، وہ انتظار کریں خاموش رہ کر اس سخت وقت کو گزار لیں تو بہتر ہے۔ آگے چل کر حالات نرم ہوں گے تو اٹھایا گیا ہر قدم ان شاء اللہ بہتری ہی لائے گا، فی الحال روزگار پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی مقصد کے لئے پریشان ہیں، اس کے لئے شائد یہ وقت مناسب نہیں ہے، ابھی صبر سے کام لیں۔ حالات جیسے ہی ٹھیک ہوں گے، وہ مقصد بھی حل ہوگا اور نوکری کی کوشش کرنے والوں کے لئے چند روز بعد ان شاء اللہ ضرور کامیابی ملے گی اور جس طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، اولاد کا مسئلہ بھی جلد حل ہونے کی امید ہے، ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے آپ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے وہ اب ان شاء اللہ خود بخود بھاگ جائیں گے اور جن کو نوکری میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے، وہ خطرہ بھی ٹل جائے گا۔ جن افراد نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے وہ ابھی انتظار کریں، جب صورتِ حال بنے گی تو اطلاع خود ہی آپ تک پہنچ جائے گی۔ ان دنوں آپ یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں، بڑا اہم عمل ہے ، کام سیدھے کر دے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے۔ آپ کو ہر صورت میں اس پر مکمل توجہ دینا ہوگی، جس طرف سے بھی آپ نے لاپروائی کی، اسی میں مشکل ہوگی۔ اس ہفتے کیڑے مکوڑوںکو خوراک ڈالنا،آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا، جن لوگوں کو روزگار میں مشکلات کا سامنا تھا، ان کے لئے اچھی خبریں ہیں، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن اب خوشی میں بدل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کی ترقی کا امکان بھی ہے، جو لوگ عرصہء دراز سے قانونی معاملات کا شکار تھے، وہ ان شاء اللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن کو مقدمات کا سامنا تھا، وہ بھی کامیابی حاصل کر لیں گے۔ ان دنوں اللہ پاک کا نام لے کر جس کا م میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی یقینی ہو گی، ان شاء اللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ایک اہم پریشانی کا حل مل جائے گا۔ حالات جس قدر بھی خراب محسوس کیوں نہ ہو رہے ہوں، ان شاء اللہ غیبی انداز سے ٹھیک ہونے کی امید ہے۔ آپ کسی بھی قسم کے لالچ میں نہ آئیں ،اندیشہ ہے کہ کوئی لالچ دے کر آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس وقت کاروباری حضرات کے لئے سرمایہ کاری کا موقع ہے، مگر شراکت داری سے گریز کریں، اس میں خطرہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات پھر خراب ہو رہے ہیں، اس وقت اگرفوری طور پر ان پر نظر نہ رکھی گئی تو صورتِ حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ جو لوگ باہر تھے، وہ بھی اب وطن واپسی کا پروگرام بنائیں گے اور بعض اولاد کے رشتے کے حوالے سے قدم اٹھائیں گے، یہ وقت اس کے لئے مناسب بھی ہے، اس وقت کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو رہا ہے، جس سے بڑی ضرورتیںپوری ہوں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بندش وغیرہ کا شکار ہیں، وہ توبہ کریں اور اس کا کسی سے ذکر نہ کریں، یاد رکھیں، جادوٹونہ وغیرہ کا ذکر زیادہ کرنے سے یہ پھیل جاتا ہے اور زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ خاموش رہیں گے تو کچھ بھی نہیں ہوگا۔ آپ سورۃ الملک اور سورۃ الناس اور آیت الکرسی تین تین بار صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں ،سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے ۔ سب کو معاف کر دیں ،جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنی کوشش صرف جائز کام میں کریں، ناجائز کام کی کوشش آپ کے گلے کی ہڈی بن جائے گی، اور آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ناجائز رزق سے تو بے حد دور رہیں۔ خاص طور پر سرکاری ملازم ،ورنہ قانونی معاملات گلے پڑ سکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کی توجہ اور سیدھا راستہ ہی آپ کے لئے باعث برکت ہو گا اور جن حقوق العباد کے معاملے میں خرابی ہے ، اس کو فوری ٹھیک کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply