152

آج کا دن کیسا گذے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آپ مسلسل کسی انجانی سی بندش کا شکار ہیں اس لئے ان حالات میں استخارے کی مدد سے چلیں اور روزانہ کی بنیاد پر صدقہ بھی دیں۔ آج خاموشی بہتر رہے گی۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
مالی اور کاروباری صورتحال بدستور بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ آج آپ مزید محنت کر کے اس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اور اپنے لئے مستقبل میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آج آپ کی پوزیشن ان دنوں بڑی مضبوط ہے آپ اپنے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا پورا امکان ہے حالات ہر طرح سے آج آپ کا ساتھ دے رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہیہ ے۔ آپ کا رکا ہوا کام بھی ہونے کا امکان ہے۔ اور کسی جانب سے غیر متوقع رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
صدقے کی صورت ابھی بھی ہے۔ اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے لئے پہلے حکمت عملی تیار کریں۔ آج یاری دوستی جیسے معاملات سے دور رہنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جو سلسلہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا۔ اب اس کے چلنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن دوپہر کے بعد ہی اللہ نے چاہا تو اچھی خبریں دینا شروع کر دے گا فکر نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو اس وقت مالی طور پر پریشانی ہے اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جائیں گے۔ اور قدرتی مدد سے تمام مشکلات پر قابو ڈالنے میں کامیاب بھی ہو جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کے آج کا دن بڑا اچھا ہے آپ کو پہلے کافی دنوں سے بات تنگ کر رہی تھی آج اس کا خاتمہ ہوگا اور سکون ملے گا۔ بس حق اور سچ پر ضرور قائم رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ان دنوں عقرب زائچے کے اس گھر میں بیٹھا ہوا آپ کو تنگ کر رہا ہے جہاں آپ کی عزت کا مسئلہ ہے۔ اس لئے جیسے تیسے اپنی عزت کا خیال رکھیں خاص طور پر گھر کے معاملے میں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
جب تک اپنے راستے پر نہیں چلیں گے کامیاب نہ ہوں۔ آپ کا راستہ ٹھیک نہیں لگتا ہے استخارہ کر کے معلوم کر لیں، اور فوری طور پر اپنی اصلاح کر کے اچھے وقت سے فائدہ اٹھائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
مشتری جو تمام ستارہ کا بادشاہ ہے آپ کے زائچے میں آکر بٹھا ہوا ہے۔ جو عزت، دولت، شہرت جیسے معاملات میں حیران کن طریقے سے اور غیر متوقع انداز سے بہتریاں دیتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ اپنے روحانی معاملات ٹھیک ہی کرتے۔ اس وجہ سے نقصانات اور پریشانیوں کا بلبلہ تنگ کرتا رہتاہ ے۔ نماز کی طرف آ جائیں سچی توبہ کریں پھر دیکھیں حالات کیسے بدلتے ہیں۔

Leave a Reply