Aaj ka din jtnonline 104

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی عرصے سے بندش کا شکار چلے آ رہے ہیں، اس کی وجہ سے ہر کام بلاک ہو کر رہ گیا ہے، اپنے ہی دشمن ہو گئے ہیں۔ روز گار کی شدید کمی ہے، ان حالات میں صدقے کا عمل جاری رکھنے کا مشورہ ہے۔ بار بار استخارے کا سہارا لے کر چلیں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ ابھی مزید 17 یوم باقی ہیں، اس وقت تک خاموشی سے چلنا ہوگا، رسک لینے سے گریز کریں ، نماز پر توجہ دیں اور سچی توبہ بھی کریں ، ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش نہیں ہے، سب آپ کا وہم ہے، البتہ بد نظری کی کیفیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جو لوگ روزانہ کے حساب سے صدقہ دے کر چلیں گے، بندش ان پر اثر انداز نہیں ہو گی، مالی طور پر بہتری ملے گی، اس کے لئے مناسب راستہ ان شاء اللہ اسی ہفتے مل جائے گا۔ آج سے دو خوبصورت ستارے زائچے میں آ جائیں گے ،جن کے اثرات سے آپ کے قانونی اور گھریلو دونوں مسئلے بحکم اللہ سیدھے ہو جائیں گے، مخالفین سے نجات ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بات کا خوف تھا، اسے دل سے نکال دیں، کسی قسم کے خطرے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، صورت حال آپ کے حق میں ہے۔ اس ہفتے روزگار میں بہتری آئے گی، جس جگہ سے مدد ملنے کی امید تھی۔ وہ پوری ہو گی اور قرض خواہوں سے نجات ملے گی۔ بعض افراد کو ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کی آفر بھی ملنے کا امکان ہے۔ یہ ہفتہ بہترین ثابت ہوگا، بس نیت صاف رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش نہیں ہے، اس بات کو اپنے دماغ سے نکال دیں، اگر ہے تو آپ کی لاپرواہی ہے۔ تھوڑی سی ہمت کریں، محنت پر یقین رکھیں، ان شاء اللہ آپ جلد ہی مشکل سے نکل جائیں گے، جو لوگ بیمار ہیں وہ ’’یاسلام‘‘ کا ورد جاری رکھیں، جن کو مالی پریشانی ہے وہ سورئہ واقعہ بعد نماز مغرب روزانہ پڑھنا معمول بنا لیں، اس سے غربت ختم ہو گی، غیب سے روز گار کے دروازے کھل جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ بد نظری کا شکار ہیں، رزق میں بے برکتی والا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ ایک تو اپنی اصلاح کریں، دوسرا استخارے کا سہارا لیں، اپنے سابقہ رزق کے معاملات کو بھی چیک کریں کہ کسی جگہ پر کوئی ناجائز سلسلہ تو نہیں ہے۔ اللہ پاک سے توبہ کے ذریعے رجوع کریں، اوپر سے منظوری ہو گی تو ان شاء اللہ سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا ،خاص طور پر دل کو اپنے قابو میں رکھیں، یہ خرابی ظاہر کر رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
عرصہء دراز سے بندش کے شکار لوگ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، بحکم خدا اب ہر مسئلے سے نجات ملے گی، روزگار میں بہتری آئے گی، پردئہ غیب سے بند دروازے کھل جائیں گے، جو لوگ بیمار تھے، انہیں شفاء ملے گی، خاص طور پر رشتے یا کسی جانب سے جاری بندش ختم ہو گی، جہاں بھی اس ہفتے رشتے کی بات کریں گے، وہ ہو جائے گی، امید ہے کہ من پسند جگہ ہی بات بن جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے، مایوسی کی کیفیت سے باہر نکلیں، موجودہ جگہ میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ، ہو سکے تو اپنے نام میں بھی تبدیلی پر غور کریں، اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ ہفتہ اپنوں کے درمیان جاری اختلافات کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مالی طور پر بھی اچھے سلسلے بنیں گے، کاروباری حالات زبردست ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ستارہ ابھی تک بلاک ہے، اس وجہ سے تقریباً ہر کام میں رکاوٹ آ رہی ہے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس صورت حال میں کالے ماش کا صدقہ دیں، ایک عدد لیموں کے چار پیس کر کے اپنے سر سے سات مرتبہ وار کر کسی چوک میں کھڑے ہو کر چاروں طرف ایک ایک پیس پھینک دیں ،اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہر قسم کی رجعت سے نجات ملنے کی امید ہے۔ نماز کی پابندی ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس ہفتے روحانی سلسلے بہتر ہوں گے، یہ آپ کو اس وقت فائدہ دیں گے، جب آپ نماز کی طرف مکمل توجہ دیں گے۔ اپنے تمام اندرونی معاملات کو ٹھیک کریں، سچی توبہ بھی بہت کچھ بدل سکتی ہے، آپ کو روحانی طاقت کی ضرورت ہے۔ اس ہفتے ان شاء اللہ خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔ مالی طور پر بہتری ملے گی۔ اپنوں کی جانب سے نیا راستہ طے کرنے کی آفر بھی آ سکتی ہے، جو بہتر ہی لگتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ اللہ کر کے آپ مشکل سے باہر نکلے ہیں، اس وقت آپ کے لئے بحکم خدا ہر راستہ کھلا ہوا ہے۔ آپ اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ ضرور ملے گی ،اگر رزق میں اضافہ چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ مہربانی کریں گے، اگر کسی قانونی اور گھریلو مسائل کا شکار ہیں تو اس میں سے مالک کائنات خوبصورت انداز سے نکال دیں گے۔ آپ کو غیر متوقع طور پر رزق کے حصول میں آسانی اور بڑی رقم ہاتھ لگے گی، پرائز بانڈ بھی لے سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ اللہ کر کے آپ مشکل سے باہر نکلے ہیں، اس وقت آپ کے لئے بحکم خدا ہر راستہ کھلا ہوا ہے۔ آپ اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ ضرور ملے گی ،اگر رزق میں اضافہ چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ مہربانی کریں گے، اگر کسی قانونی اور گھریلو مسائل کا شکار ہیں تو اس میں سے مالک کائنات خوبصورت انداز سے نکال دیں گے۔ آپ کو غیر متوقع طور پر رزق کے حصول میں آسانی اور بڑی رقم ہاتھ لگے گی، پرائز بانڈ بھی لے سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کاروباری حضرات کے لئے یہ دن بڑے اچھے ہیں، ان شاء اللہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ہوگا۔ جو لوگ باہر جانا چاہتے ہیں وہ اپنی کوشش تیز کر کے دیکھیں، انہیں ضرور کامیابی ملے گی۔ بد نظری کبھی کبھی تنگ کرنے لگ جاتی ہے، اس کے لئے آپ سورئہ حشر کی آخری 3 آیات کی روزانہ صبح و شام تلاوت کر لیا کریں، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بدنظری کے اثرات آپ کو نقصان نہیں دے سکیں گے، اولاد کے معاملات پر گہری نظر ضرور رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں