Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ مزید سرمایہ کاری نہ کریں اور دل کے معاملات بھی ٹھیک رکھیں۔ اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بلاوجہ کی مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔ اس لئے نہایت سنبھل کر چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج ایک جگہ سے رکی ہوئی رقم کا حصول ممکن ہو گا۔ آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔وہ بھی پوری ہو سکتی ہیں۔ آج خواہشمند افراد کے رشتے کی بات ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے سفر کرنا ہے۔ اگر وہ ابھی گریز کریں تو ان کے لئے بہتر ہے اور جو رزق آپ کے نصیب میں لکھا ہوا ہے۔ میر االلہ نے چاہا تو آپ تک پہنچ کر رہے گا۔ اس کے لئے پریشان نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنی صحت کا چند دن مسلسل صدقہ دیتے رہیں اور ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ کسی سے جھگڑا کرنے سے بھی گریز کریں۔ اپنے لئے اگر آفر آئے تو قبول کرنے میں ہر ج نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج اچھا دن ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے فیصلے کرنے میں حکمت عملی سے کام لیں۔ اور اللہ پاک سے حدایت مانگتے رہیں تو آنے والے دن آپ کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ یہ یاد رہے بس۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے ایک اہم اور نیا راستہ کھل جانے کی امید ہے۔ آپ جس بات کی فکر میں تھے وہ اب ختم ہو چکی ہے۔ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو شام تک صورت حال آپ کے حق میں ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ دن بدن اللہ نے چاہا تو بہتری محسوس کرتے جائیں گے اور نیت نیک رہی تو ہر طرح کی ضرورت پوری ہو گی۔ آج روزگار کے حوالے سے خوشی کی خبر بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ آج کوئی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور وہ شخض بھی اللہ کے حکم سے مدد کے لئے تیار ہو گا جس کے بارے میں علم نہ تھا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بات کو لے کر فکر مند تھے۔ اب اس کا حل سامنے ہو گا جن افراد نے روزگار کے حوالے سے کوئی اقدام اٹھانا ہے۔ وہ اب ایسا کر سکتے ہیں، ان شاء اللہ کامیابی ہی ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ محبت کے حوالے سے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ ناکامی کا امکان اور کسی غیر شخص کی مداخلت بھی نظر آتی ہے۔ آج دل کو سنبھال کر رکھیں جھٹکا لگ سکتا ہے آپکو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بدلتے ہوئے حالات آپ کے حق میں ہوتے جا رہے ہیں۔آپ جس بھی قسم کی مشکلات کا شکار تھے۔ اس سے نجات بھی ملے گی اور صحت کی بڑی ٹینشن بھی اب ختم ہو جانے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی بھی معاملے میں آج گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی اور اولاد کا سکھ بھی حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply