Aaj ka din jtnonline 61

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نماز کی طرف مکمل توجہ دے کر سچی توبہ کر کے اپنے روحانی معاملات ٹھیک کریں اگر فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چند جگہ غلطیاں ہیں بس ان کی اصلاح بھی ضرور کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے روز گر کے حصول کے لئے سفر بھی ہو سکتا ہے اور کسی کے کام آکر بھی آج خوشی محسوس کریں گے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ انشاء اللہ اب جلد شفاء یاب بھی ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بڑی ذمہ داری ملے گی عزت میں اضافہ اور وہ کام بھی ہو سکتا ہے جس کے ہونے کی امید بھی نہ تھی۔ آج کا دن آپ کو اپنوں کے درمیان اختلافات کرنے سے روک رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج صحت کا صدقہ دیں۔ اس میں کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے اور پٹھوں کے امراض خاص طور پر تنگ کر سکتے ہیں۔ جو لوگ ادویات کے بجائے پرہیز اور ورزش پر توجہ دیں گے وہ بہتر رہیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ کے لئے اچھا اور بحکم اللہ مہربان دن ہے۔ صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور درد سر والا معاملا خاص طور پر حل ہو سکتا ہے۔ تعلیمی معاملات میں بھی بہتری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صبح ہی حسب توفیق اگر صدقہ دے دیں تو کئی قسم کی مشکلات اور پریشانیوں سے بچ جائیں گے اور خاص طور پر محنت کے حوالے سے نحوست انشاء اللہ بھاگ جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج روز گار کے حوالے سے اچھا دن انشاء اللہ ثابت ہوگا جو کام رکاوٹ کا شکار تھا۔ اس میں دور ہو گی اور سکون والی خبریں بھی ملنا شروع ہو جائیں گی فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ اپنی اصلاح کر کے چلیں گے وہ فائدے میں رہیں گے آج کا دن اچھا اور آپ کی سابقہ محنت کا بحکم اللہ پھل دینے کے لئے ہے ہر طرح کی پریشانی زمین سے نکال دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں سیدھا اور صاف راستہ اپنا کر چلیں جولوگ کسی بھی غیر کے کاموں اور دل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں گے وہ ہی انشاء اللہ بہتری لے سکیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا دن ہے۔ آپ کی مالی ضرورت بھی پوری ہو گی اور جس بات کا خوف محسوس کر رہے تھے۔ اس سے بھی نجات ملے گی۔ جو لوگ روز گار کی تلاش میں تھے وہ خوشخبری سن لیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی صحت اور جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات سے نجات دلا رہا ہے۔ آپ جس بھی وجہ سے پریشان تھے وہ پریشانی دور ہو گی۔ محبت بھی بحال ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
خواہشمند افراد بس جائز تمنا کر لیں انشاء اللہ ضرور پوری ہو گی اور جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ دیر نہ کریں حالات اس وقت مکمل ان کا ساتھ دیں گے۔

Leave a Reply