Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال آج ٹوٹل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی رُکے ہوئے کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا امکان ہے اور کاروباری معاملات بھی آپ کے حق میں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش وغیرہ اب بالکل نہیں ہے۔ آپ اس وہم کو اپنے دماغ سے نکال دیں اور صرف صرف اپنے روزگار پر توجہ دے کر اپنے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ ستارہ عروج پر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروبار میں مزیر پیسہ لگا کر بہتری لا سکتے ہیں۔ مشتری زائچے میں موجود ہے۔ یہ مالی طور پر آپ کو مضبوط کرے گا اور رکی رقم کا حصول بھی مکمل ہو گا۔ آج پیسہ اضافی بھی ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی والا ستارہ یورینس پوری شدت سے آپ کے زائچے میں چمک رہا ہے اس کا کام صرف تبدیلی دینا ہوتا ہے۔ آپ کو اب جو بھی ایسے چانس ملیں ان کو فوری حاصل کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مالی مشکلات مزید دو تین یوم تک چل سکتی ہیں۔ آپ صبر سے کام لیں۔ جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور کسی سے ادھار رقم وغیرہ نہ ہی لیں تو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
غصہ قابو میں رکھیں، آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے۔ آج اندیشہ ہے کہ کسی اپنے یا غیر سے جھگڑا نہ ہو جائے۔ویسے بھی اپنے بھی ان دنوں آپ کے حق میں زیادہ تر نہیں ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روزانہ گھر میں اونچی آواز میں سورئہ بقرہ کی تلاوت لگا دیا کریں۔ اس سے بے شمار مشکلات سے نجات مل جائے گی اور جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی جلد شفاء یاب ہوں گے۔ اثرات بد ختم ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صرف برکت حاصل کرنی ہے۔ وہ نماز سے آپ کی نیت نیک سے اور حقوق العباد کے حوالے سے بہتری لانے سے ہو گی اور دل کو بھی قابو میں رکھیں۔ یہ آپ کے لئے مشکل لا سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صرف خود کو ٹھیک کرلیں تمام حالات خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ ہیں کہ اپنی عقل سے کام ہی نہیں لیتے، صرف دل کا کہنا مان کر چلتے ہیں جو کہ خود کے ساتھ زیادتی ہے۔ آج غور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اہم تبدیلیوں کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے اور آپ ذہنی طور پر اس کی تیاری کرلیں۔ امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہو گا۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں ، وہ ابھی صبر کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جائیداد کے معاملات حل ہونے کے قریب ہیں۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ رہائش حاصل کرنے کی امید لگا سکتے ہیں، جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف آج اپنی نظر اتاریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج مریخ زائچے میں ہے، کسی سے بلاوجہ جھگڑے کا اندیشہ ہے اور اپنوں کی طرف سے قدرے مخالفت ہو سکتی ہے، مگر آپ کی خاموشی حالات کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply