Aaj ka din jtnonline 129

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اگر کسی بھی قسم کی آواز آئے تو اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اس میں امید ہے کہ آپ کے لئے بہتری ہے۔ کاروباری معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ بھی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھیّ اب ان کو کچھ بہتری ملنے کا امکان ہے اور صحت کا معاملہ بھی بہتری کی جانب ہے۔ بندش وغیرہ بھی اب ٹوٹ چکی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے روزگار پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں۔ یہ آپ کے حق میں بہتر ہے۔ لاپرواہی کریں گے تو ایک اچھے وقت سے محروم ہوں گے۔ ممکن ہے کوئی اہم آفر بھی آپ کو مل جائے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ جس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اس میں تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے ۔آپ اگر سمجھ سکیں تو غور کریں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کو اپنے کسی کی بات بُری لگ سکتی ہے اور ناراضگی کا امکان بھی ہے جو لوگ مالی لحاظ سے پریشان ہیں وہ چند روز صبر سے کام لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ دوسدروں کے کاموں میں ہرگز نہ آئیں، ورنہ ان کی مشکل آپ کے گلے پڑ سکتی ہے اور غصہ آج کل کم کیا کریں۔ آپ کسی کو اس طرح کھو دیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خیال رکھیں۔ بار بار خرابی آ جاتی ہے۔ آپ کو اپنے نظر بھی اتارنے کا مشورہ اور چند دن رات ہونے سے پہلے گھر میں آجا یا کریں۔ ہو سکے تو بھوکوں کو کھانا کھلائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
گھر میں مہمانوں کی آمد شروع کریں۔ اس سے رزق میں بے حد اضافہ اور برکت ہو گی اور گھر سے نحوست جیسی چیز بھاگ جائے گی۔ آج ایک اہم خبر بھی خوشی دے کر جاسکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ابھی تک آپ دل لگی والے معاملات ٹھیک نہیں کر رہے ۔ جو کہ خو دکے ساتھ زیادتی والی بات ہے۔ وارننگ ہے، معاملات پر قابو رکھیں، پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔ آج سچی توبہ سے لازمی کام لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تبدیلی والا ستارہ اب زائچے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جو آپ کے لئے اچھی خبر ہے کہ برسوںکا انتظا ربھی ختم ہو گا۔ آپ چاہ کر بھی اس تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔ بہتر ہے پلاننگ کرلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
وراثتی امور میں کامیابی ملنے کا امکان اور آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری بھی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ بھی کوشش کریں ،کامیابی مل جانے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بہت کچھ بڑی تیزی سے بدل رہا ہے۔ آپ کو تمام حالات پر گہری نظر رکھ کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اس میں آ پ کے لئے بہت کچھ ہے اور اب فائدہ اٹھانے کا وقت قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں