80

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دن اچھا ہے۔ آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی اور جو کام رکا ہوا تھا اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم ذمہ داری سے فائدہ مل سکتا ہے۔ نوکری کی تلاش والوں کے لئے اچھی خبر ہے جو لوگ بیمار تھے۔ انشاء اللہ اب تیزی سے صحت یاب ہوں گے، بندش سے نجات ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کو اب زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان شاء اللہ آپ کے حق میں اب اچھا ہی ہو گا اور سوچ کے مطابق کام بھی ہو سکیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار رہے گا۔ آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی اور ضرورت کے تحت پیسہ بھی ہاتھ میں آ سکے گا۔ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت ایک رُکا ہوا کام ہونے کے امکانات روشن ہیں اور جس جگہ سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج آپ کی صحت بھی بہتر ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کو ایک طرف سے مالی فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور جو لوگ خود کو بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں وہ بھی اس سے آزاد ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
زحل اور عقب کا ملاپ آپ کے لئے وقتی ٹینشن کا سبب بنا ہوا ہے۔ آپ بس حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوگا، فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں لگے ہوئے ہیں جو ناجائز ہے تو وہ فوری طور پر باز آ جائیں اور توبہ کر لیں جس مقام ستارہ ہے وہ آپ کو بڑانقصان بھی دے سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچی لوگ ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہیں۔ اس لئے آپ کو بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ اپنے آپ کو ان سے دور رکھیں۔ دھوکا ہوا تو ان دنوں آپ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم معاملے سے نجات ملے گی اور آپ کی جس مشکل نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا ہے وہ بھاگ جائے گی جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار سے کام لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اچھا اور بڑا اہم دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور اہم فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے جو لوگ جگہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی صبر سے کام کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
پُرسکون دن ہے۔ پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات نے تنگ کیا ہوا تھا۔ امید ہے کہ اب ان سے نجات ملے گی جو لوگ روزگار کی وجہ سے مشکل میں ہیں، خوشخبری سن لیں گے۔

Leave a Reply