Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج صورت حال ٹوٹل آپ کے حق میں ہے۔ اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو بات پریشان کر رہی تھی وہ بھی آج حل ہو جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اچھا دن ہے۔ ان کو ترقی ملنے کا بھی امکان ہے اور من پسند جگہ تبادلے کا بھی۔ کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس شخص کی وجہ سے پریشانی میں تھے۔ ان شاء اللہ وہ خود بخود پیچھے ہٹ جائے گا۔ آج گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہونے کا واضح امکان موجود نظر آتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت مالی طور پر بڑا فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی جو لوگ کسی قانونی مسائل کا شکار تھے۔ آج وہ بھی اس میں سے نکلتے نظر آتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک چھوٹی سی رکاوٹ ہے جو دوپہر کے بعد ٹھیک ہو جائے گی۔ فکر مند نہ ہوں اور آج صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔ دوسروں کے مسئلے میں آنے کی بالکل ضرورت نہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس بھی مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ عرصہ نہیں چلیں گی۔ فکر نہ کریں صبر سے کام لیں۔ اللہ پاک نے چاہا تو آنے والے دن آپ کے حق میں بڑے شاندار ثابت ہوں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مخالفت کرنے والے آج کل اپنے کاموں پر لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اور اپنے راز کی باتیں اپنے دل میں ہی رکھیں۔ دوسرا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں آپ کے لئے اچھے دن چل رہے ہیں۔ آپ بالکل فکر مند نہ ہوں۔ جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے، ان شاء اللہ اس میں کامیابی ملے گی اور رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی چکر دے کر آپ کو بڑی رقم سے محروم کر سکتا ہے۔ آپ کو آج بے حد محتاط چلنا ہو گا اور کوشش کرنی ہے کہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور آج گھر کے اوپر بھی نظر رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بدنظری والی کیفیت معلوم ہوتی ہے۔ صبح ہی اگر صدقہ ادا کر دیا جائے اور نظر اتار دی جائے تو بہتری آجائے گی۔ ابھی کسی سخت کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے آپ دل و دماغ سے کسی بھی قسم کا وہم نکال دیں۔ آپ پر اب کسی چیز کا اثر نہیں ہے۔ اب بالکل کھل کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ اللہ مہربانی فرمائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
گھر میں کسی بھی قسم کی خوشی کی خبر ملنے کا امکان ہے اور ایک رکا ہوا کام بھی چل پڑے گا جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے ۔اب کام پر لگ جائیں گے، ان شاء اللہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply