Aaj ka din jtnonline 88

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کل بلاوجہ کی مشکلات نے گھیرا ہوا ہے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے،اس لئے بندش یا رکاوٹ کس جگہ پر ہے، اس کے لئے استخارہ کرنا ہے تاکہ حقیقت معلوم ہو سکے، اپنے روحانی معاملات ٹھیک کریں، نماز پر توجہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد دن میں کم سے کم500 بار ضرور کریں اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت مالی طور پر مشکلات کا سامنا ہے،کسی طرف سے بھی رقم ہاتھ میں آنے کا کچھ امکان نہیں ہے، ابھی چند دن انتظارکرنا ہو گا ۔کوششیں کریں کہ روزانہ بعد نمازِ مغرب سورئہ واقعہ ضرور پڑھا کریں، اس سے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے۔اس وقت دوستوں کے معاملات سے دور رہیں اور لین دین میں بھی خاص خیال رکھیں، کسی کام میں شراکت داری نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ اپنے روزگار کے حوالے سے سفر کرنے کے خواہشمند ہیں،وہ اب منزل کے قریب ہیں،ان کو جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔اس وقت کاروباری حضرات کے لئے بھی اچھا وقت شروع ہو رہا ہے۔سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جس طرف سے امید لگا رکھی ہے، ان شاء اللہ وہ بھی پوری ہو گی، جو لوگ بیمار ہیں ،وہ اب جلد شفاء یاب ہوں گے اور جادو ٹونے وغیرہ سے بھی نجات ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
قرض وغیرہ میں مشکلات کا سامنا ہے، روزگار کا خانہ بلاک ہے، اس کے لئے دُعا کی اشد ضرورت ہے ،اپنے گناہوں کی توبہ بھی کریں، جس جگہ پر نقصان اٹھایا تھا،اب دوبارہ جس قدر بھی اچھی آفر کیوں نہ آئے ،اس طرف مت جائیں ۔ناجائز تعلقات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔رزق حلال کے معاملات بھی دیکھیں،کسی جگہ سے کوئی غلط سلسلہ تو نہیں ہے، اصلاح ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری حالات میں ان شاء اللہ بہتری کی امید ہے،اور اگر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو جلد کر لیں،اس کے لئے مناسب وقت چل رہا ہے۔اس وقت آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم بہتری دلائے گا ،جہاں رقم بلاک تھی ،اُس کی واپسی کی امید بھی ہے،جو لوگ عرصہء دراز سے کسی چیز کے زیر اثر تھے ،وہ بھی اب اس سے آزاد ہوں گے۔آپ کی ایک پرانی آرزو بھی پوری ہو رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس قدر ممکن ہو سیدھے راستے پر چلیں، کسی بھی معاملے میں شاٹ کٹ اختیار کرنا ہر گز بہتر نہیں رہے گا۔یہ ہفتہ مالی معاملات میں مضبوطی تو دے گا،مگر نیت کا عمل دخل سب سے زیادہ ہو گا، اس لئے اپنے معاملات ٹھیک رکھیں،عمر کے حساب سے ہی کام اچھے لگتے ہیں۔اس وقت آپ دِل لگا کر صرف روزگار کی طرف آئیں، حیران ہو جائیں گے کہ کس طرح اللہ اپنے بندے کو نوازتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صرف اللہ مددگار، باقی سب طلب گار ہیں۔ آپ مکمل توکل سے اللہ پاک سے دُعا کریں اور اپنے سارے معاملات اُس کے سپرد کریں، وہ آپ کو ان شاء اللہ ہر مشکل سے نکال دے گا۔اس وقت بھی جو پریشانیاں تنگ کر رہی ہیں، وہ روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھنے سے ہی دور ہوں گی۔ اپنے اندر کے اچھے انسان کو باہر لائیں اور جلد بازی کے بجائے حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بدنظری کے زیر اثر دکھائی دیتے ہیں۔ سورۂ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھا کریں اور بعد نمازِ ظہر 41مرتبہ سورئہ فاتحہ بھی پڑھا کریں۔ آپ بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور خانگی مسئلے سے خود کو دور رکھیں،کسی پر زیادہ بھروسہ نہ کریں ،ان دِنوں اپنے مال کی حفاظت بھی کریں،آپ اپنے فون پر دوستیاں کرنے سے دور رہیں،چھوڑ دیں یہ سارے بُرے کام۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، سرکاری ملازمین کے لئے یہ ہفتہ بے حد شاندار رہے گا۔ ترقی اور مند پسند جگہ تبادلے کا امکان بھی ہے، جو لوگ کسی بھی قسم کے قرض وغیرہ میں مبتلا ہیں، وہ بھی اس سے نکل جائیں گے،اور آپ کو اب غیر متوقع ذریعے سے رقم کا حصول بھی ممکن نظر آتا ہے، جن لوگوںکو رشتے وغیرہ میں بندش کا سامنا تھا،وہ بھی اب جلد خوشخبری سن لیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات اِس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتے کہ آپ عشق و محبت جیسے معاملات میں آئیں۔ ایک تو سامنے سے دھوکا ملے گا، دوسرا بدنامی الگ سے ہو گی اور اپنے گھر میںبھی کشیدگی کا بے حد خطرہ رہے گا۔خبردار رہیں گے تو ٹھیک رہے گا۔اس وقت روزگار کا خانہ سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔ اس پر توجہ رکھیں اورشاندار نتائج حاصل کرنے کے لئے تیار رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج سے ہی عطارد زائچے میں داخل ہو جائے گا، جس کا تعلق مالی معاملات کو ٹھیک کرنا ہوتا ہے، امید ہے کہ کوئی اچھا اور غیر متوقع سلسلہ پرانے سب حالات کو نہ صرف ٹھیک کرے گا،بلکہ مستقبل کے حوالے سے بھی بڑی اچھی خبریں دے گا۔جو لوگ عرصہء دراز سے کسی نہ کسی پریشانی کا شکار چلے آ رہے ہیں، وہ اب تیزی سے روزانہ کی بنیاد پر بحکم اللہ بہتری کا سامنا بھی کریں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک طرف سے بڑا مالی فائدہ ملنے کا امکان ہے اور جہاں سے امید لگا رکھی تھی، اللہ اُس کو بھی پورا کر دے گا۔اس وقت حالات آپ کی مرضی کے مطابق ہو رہے ہیں،آپ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں،ان شاء اللہ کامیابی نصیب ہو گی، جو لوگ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، وہ جلد بازی نہ کریں۔اس طرح پریشانی ہو گی، ابھی چند دن اپنی تحقیقات مکمل کر لیں، تو بہتر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں