49

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقے کا آج بھی مشورہ ہے اور راز کی باتیں کسی سے بھی نہ کریں جو لوگ اپنے معاملات دوسروں کے ساتھ رکھیں گے ان کو پچھتاوا ہو گا۔ ابھی کسی کا اعتبار نہیں کرنا آپ نے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا اور اہم دن ہے۔ بڑے دنوں کے بعد مشتری کی زائچے میں آمد سے آپ کو بہتری ملنے کا عمل شروع ہونے والا ہے اور آج کا دن آپ کی پریشانی کم کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بلاوجہ کی پریشانیوں کا شکار ہیں اور اس کی وجہ اللہ پاک سے دوری بھی ہے۔ آپ توبہ کریں ، نماز پابندی کریں اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلیں تو سب اچھا ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج مالی لحاظ سے اچھا دن ہیّ دشمن بھاگ جائے گا۔ ایک بڑا کام ہونے کی امید بھی ہے۔ اور اولاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ بھی ہونے کا امکان موجود ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار بھی کسی کو پیسہ دینے کی غلطی نہ کریں واپسی نہ ہوگی بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ آج کا دن صرف اپنے معاملات پر خود نظر رکھنے کا ہے۔ آپ اعتبار والے سے بھی بچیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد مشکلات میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔آپ جس بھی رکے ہوئے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انشاء اللہ اس میں کامیابی ملنے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن اچھا اور آپ کے حوالے سے مددگار رہے گا۔ وہ کام بھی ہو جائے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ بڑی مشکل دور ہوگی اور بند سلسلہ بھی چل پڑے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک اہم ذمہ داری ختم ہو گی۔ شراکت داری میں کام کرنے کی آفر بھی ہو سکتی ہے جو لوگ روزگار کی تلاش میں تھے وہ دو تین یوم میں ہی اچھی خبر سن لیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پریشان نہ ہوں۔ راستے صاف ہو رہے ہیں۔ آ کی وہ مشکل حل ہو گی جو عرصہ دراز سے آپ کو ننگ کررہی تھی ۔ اولاد کے حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔جادوٹونے وغیرہ میں پھنسے ہوئے اب اس سے نکل سکیں گے۔ آج کا دن صحت میں بہتری بھی لائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ چاروں قل اور آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے نکلا کریں اور زبان سے ایسے الفاظ مت نکالیں جو کہ تکبر کے ذمے میں آتے ہوں توبہ کریں اور اپنے معاملات ٹھیک کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج دوسروں کی طرف سے اچھی خبر ملے گی اور کاروباری حضرات کو بھی سابقہ نقصانات کے ازالے کے بارے میں اطلاع موصول ہوگی۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکے گی۔

Leave a Reply