Aaj ka din jtnonline 121

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
خرابی حالات ابھی تک ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ کالے کاش کا صدقہ دیں اور قبرستان کے کیڑوں مکوڑوں کو بھی خراک ڈالیں، روزانہ کچھ نہ کچھ خراب ہو جاتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ کچھ انتظار کرنا ہو گا اور جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ انتظا رکریں۔ سرمایہ کاری کریں گے تو رقم ڈوب جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد حالت میں قدرے بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور جس بھی طرف سے خطراب کی بُو آ رہی تھی۔ وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے، ان شاء اللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اس وقت ستاروں کی صورت حال بڑی اچھی پوزیشن بنا رہی ہے، مگر اس کا فائدہ آپ کو دو دن کے بعد ملے گا۔ زحل زائچے نکل کر آپ کے لئے پیچھے بہتری کا سامان چھوڑ گیا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد اچھی خبریں ملیں گی اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے وہ خود بخود دور بھاگ جائیں گے۔ آج اہم پیش رفت مالی طور پر بہتری ہی دے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نحوست آج بھی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ سورئہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر صبح و شام اپنے اوپر پھونک لیں اور چند دن زبان بندی رکھنا بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال آج سے بدلنا شروع ہو جائے گی۔آپ جس ڈپریشن کا شکار تھے۔ اس سے اب باہر نکلنا شروع ہو جائیں گے ۔ خاص طور پر خانگی معاملات میں بہتری نظر آتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ آج دوپہر تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جو بھی درمیان میں شرارت کر رہا تھا وہ اب خود ہی بھاگ جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے معاملات کو سپرد اللہ کریں۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ آج ایک اچھی خبر صورت حال کو بہترکرنے میں ناصرف مددگار ہوگی بلکہ آپ کو مالی طور پر بھی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اولاد کے جس معاملے کو لے کرپریشان تھے۔ اس کا حل نکل آئے گا۔ پردہ غیب سے سلسلہ بن جائے گا۔ بس اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، خیال کرنا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت مخالفین ایک مرتبہ پھر سرگرم عمل ہو گئے ہیں اور سب سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ آپ ہوشیار رہیں، 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرنا سب مشکلات کا حل ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس بات کی توقع بھی نہیں کر رہے تھے۔ وہ کام غیریقینی طور پر آپ کے حق میں ہو کر رہے گا اور اندازے سے زیادہ اچھی خبر آپ کی پریشانی کو دور کر دے گی، انشاء اللہ

Leave a Reply