Aaj ka din jtnonline 143

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت صورت حال میں مسلسل ٹینشن ہے، کوئی نہ کوئی بات روزانہ سامنے آ جاتی ہے۔ استخارہ کر لیں تو بہتر ہے تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔ آج خاموشی بہتر رہے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن اچھا تو ہے مگر آپ کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں مل رہا جو لوگ اللہ پاک سے مدد لے کر نہیں چلیں گے کامیاب بھی نہیں ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کچھ صورت حال میں بہتری تو آئی ہے مگر حالات مکمل ٹھیک ہوتے ہوئے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کو اپنی اصلاح کا مشورہ دے رہا ہے، توبہ بھی کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دو دن کے بعد زحل زائچے سے نکلے گا تو حالات بھی اس کے ساتھ فوری ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آج ایک اہم دن ہے۔ کوئی بڑا فیصلہ بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
زحل آج شام کو زائچے سے نکلے گا تو حالات بھی بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔آج صبح ہی صدقہ دے دیں تو نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ آج کا دن صبر سے کام لینے کا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بڑی نحوست کا شکار ہیں جو ختم ہوے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ آپ اپنی نظر بھی اتاریں اور صدقہ بھی دیں اور سورۃ قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اپنے اندر کے اچھے انسان کو باہر نکالیں۔ پل صراط پر چلنے کی کوشش نہ کریں ورنہ پریشان ہی رہیں گے۔ آج ایک اہم کام ہوتا ہوا بحکم اللہ دکھائی دے رہا ہے۔ ان شاء اللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ستاروں کی یہ پوزیشن جوان دنوں ہے۔ آپ کے حق میں بہت اچھی ہے۔ آپ اس سے فائدہ اٹھا لیں اور اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی شروع کر دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات کی بہتری کی اب بہت امید ہے۔ بس اپنی نیت نیک رکھیں اور کسی بھی بڑے کام سے دور رہیں۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے بہت کچھ رکھا ہوا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سکون صرف اللہ پاک کی یاد میں ہے۔آپ ذکر الٰہی کرتے رہا کریں کوشش کریں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو، جہاں ہوئی ہے، اس سے معافی مانگ لیں، عزت کم نہ ہو گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی سمت شاہد ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے کامیابی نہیں ہو رہی۔ اس کو ٹھیک کریں اور زبان بھی قابو میں رکھیں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ دوسرے کس طرح اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات میں ابھی تک خاص بہتری نہیں آ رہی۔ آپ کو مزید انتظار کرنا ہوگا اور اپنے تمام معاملات بھی ٹھیک رکھنا ہونگے۔ آج کا دن آ پکے لئے خاص طور پر توبہ کرنے کو کہہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں