Aaj ka din jtnonline 122

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جو لوگ مالی طور پر شدید پریشانی محسوس کررہے تھے ۔ آج ان کی لک کام کرے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روحانی طور پر بے حد کمزور ہیں۔ نماز پر توجہ ضروری ہے اور سیدھے صاف راستے پر چلیں جو لوگ فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ معاملات فوری ٹھیک کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
توبہ کا بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آپ کا زائچہ بند ہے۔ اس عمل سے زائچہ کھل جائے گا اور صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آج کا دن بے حد اہم نظر آتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ابھی انتظار کرنا ہو گا۔ صورت حال ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا جو لوگ کسی بھی نئے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں وہ یہ غلطی نہ کریں اور کسی کو رقم بھی نہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات میں جو خرابی تھی وہ ابھی تک جاری ہے۔ آپ استخارہ کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ پر کوئی غلطی تنگ کر رہی ہے۔ آپ کو نہایت سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روزانہ کی بنیاد پر صدقے کا عمل جاری رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو۔ آج اپنوں کے ساتھ بھی اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔آپ اللہ پاک کا نام لے کراپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں کامیابی ضرور ملے گی۔ اس وقت چھوٹی بڑی رقم کا حصول ممکن ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج مشتری اور عطارد کا زائچے میں ملاپ آپ کو مالی طور پر بڑی شاندار بہتری دے سکتا ہے اور کاروباری حضرات کو بڑاا چھاریلیف ملے گا۔ نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں حالات میں کسی بڑی تبدیلی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ امید تو ہے کہ یہ آپ کے حق میں بہت اچھے رہیں گے۔ آپ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور محنت پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اہم فیصلے ہوں تو ہی صورت حال آ پکے حق میں بدل سکتی ہے۔ اور جن افراد نے رہائش تبدیل کرنی ہے۔ وہ اچھی خبر سن سکیں گے۔ آج ناراض افراد سے صلح بھی ممکن ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنوں سے شکایت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پرانی باتیں دل کو دکھا سکتی ہیں۔ آپ آج اگر ذکر الٰہی کی طرف متوجہ دیں گے تو جو خطرات ہیں وہ جلد ٹل جائیں گے، ان شاء اللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کر لیں تو بہتر رہے گا۔ اور لاحق پریشانی بھی اس سے دور ہو گی۔ آج کا دن اس کام کی طرف توجہ دیں جو رکا ہوا تھا، ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں