Aaj ka din jtnonline 118

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم ذمہ داری ملے گی۔ رہائش وغیرہ کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آ سکتی ہیں اور بیمار افرادکی صحت بھی اب بہتر ہو سکے گی۔ آج بس اپنی نظر کو ضرور اتاریں تو اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ دوپہر تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج چھوٹی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
فکر نہ کریں کوئی بھی ایسی بات نہیں ہے جو وجہ پریشانی بنے۔ آج کا دن اچھا اور ہر حوالے سے مہربان ہے۔ رکے ہوئے کام چل پڑین گے اور راستے بھی کھلنا شروع ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بھی پریشانی ایسی نہیں ہے جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک سکے۔ آپ نے بلاوجہ اپنے دماغ پر بوجھ سوار کیا ہوا ہے۔ آج کا دن ہر حوالے سے مہربان ہی ثابت ہو گا، ان شاء اللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے قانونی معاملات کا شکار ہیں جو انہوں نے نہیں کیا وہ ان ساء اللہ اس سے آزاد ہوں گے۔ آج اچھا دن ہے۔ شام تک اچھی خبریں ملیں گی۔ آنے والے دن اچھے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نوکری کی تلاش کرنے والے اب چند روز میں اچھی خبر سن لیں گے اور جو لوگ کسی بھی مقصد کی جانب چلنا چاہتے ہیں وہ قدم اٹھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی ملنے کا پورا امکان ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال بڑی اچھی ہے۔ اللہ پ اک کا نام لے کر گھر سے نکلیں گے تو جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ رقم کا حصول بھی کامیاب ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو اپنے دلی معاملات کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کی لاپرواہی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ آج کا دن حالات خرابی ظاہر کر رہا ہے۔ صدقہ بھی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میںہاتھ ڈالیں گے جن کے بارے میں جانتے نہ ہوں وہ نقصان اٹھائیں گے۔ اس طرح معاملات خراب ہوں گے۔ اس لئے حکمت عملی سے چلنا ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم معاملے سے نجات ملے گی۔ آپ جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی ہے وہ بھی ختم ہو گی اور جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ اب اس کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صرف (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) 450مرتبہ روزانہ پڑھ ل ینے سے آپ ہر مشکل اور پریشانیوں سے آزاد ہوں گے۔ آج ویسے جس خطرے کو محسوس کر رہے تھے۔ اس سے دور ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بھی ایسا معاملہ نہیں ہے جو تنگ کرے۔ آج جو چاہتے ہیں وہ ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔ بڑی خواہش پوری ہونے کے قریب ہے۔ آج کا دن بحکم اللہ آسانیاں ہی دے گا۔

Leave a Reply