Aaj ka din jtnonline 105

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اچھا دن ہے۔ آپ کو صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور آپ کی ایک بڑی پریشانی بھی ختم ہو گی۔ آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت آپ کو کسی جگہ سے رقم ملنے کا امکان موجود ہے اور آپ کی صحت کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں جو لوگ مسلسل صدقے سے کام لیتے رہیں گے، وہ مستقبل میں فائدے میں رہیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت کسی جانب سے روزگار کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور ایک دوست کی مدد سے آپ کو ایک پریشانی سے بھی میرا اللہ نجات دلا دے گا، فکر مند نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اچھا اور مالی معاملات کے حوالے سے مددگار ثابتہو گا جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا، کاروباری معاملات بھی بڑی اچھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے۔ کافی دنوں سے جس بھی مشکلات نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ وہ اب ختم ہونے والی ہیں۔ اس وقت ان کو کسی جانب سے بڑی اچھی خبر ملے گی جو پریشان تھے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اپنا ہی آج کل مخالفت پر اتر آیا ہوا ہے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے۔کوئی الزام بھی لگ سکتا ہے اور اس وجہ سے جھگڑے کا اندیشہ بھی رہے گا۔ خیال رہے، سنبھل کر چلنا ہے آج۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج جس بھی مقصد کے لئے گھر سے نکلنا ہے۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ ان کے لئے بھی خوشخبری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بڑی ضرورت پوری ہونے کا امکان ہے اور جس طرف سے ٹینشن آ رہی تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ آج کا دن اولاد کے سلسلے میں بھی اہم مسئلہ بھی حل کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو لے کر پریشان تھے جو ان سے نہیں ہو رہا تھا۔ آج اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور آج مالی طور پر بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بھی معاملہ ایسا نہیں ہے جو وجہ پریشانی بن سکے۔ آپ اپنے کام پر توجہ دیں۔ صورت حال میں غیر متوقع بہتری ملنے کا امکان روشن ہیں۔ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی غیر سے خوفزدہ ہیں۔ ان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس جگہ آپ کا ستارہ ہے۔ کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ بس اپنے کام سے کام رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اکثر جو پریشانی تنگ کئے رکھتی ہے۔ وہ اب غیر متوقع ذریعے سے ختم ہونے جا رہی ہے۔ آپ بالکل بھی فکر نہ کریں۔ اب سلسلہ ختم ہو گا تو دوبارہ تنگ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں