Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں۔ اس سے نجات ملے گی اور پرانی درد سر بات سے بھی اب آزاد ہوں گے۔ آج کا دن مالی طور پر ایک اچھی خبر لے کر آ رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی طرف سے آنے والی آفر کو نظر انداز کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ ان کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنا روزگار کا سلسلہ چیک کریں خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ہونے والی بات پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔توکل سے کام لے کر چلیں گے تو ان شاء اللہ مشکل سے بچ سکیں گے۔ اس وقت شرارت کسی بھی صورت میںمہنگی پڑ سکتی ہے، خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج آپ کو اپنے دل کے معاملے پر قابو رکھنا ہو گا اور ایسی باتوں سے بھی بچ کر چلنا ہو گا جو ماضی کا حصہ بن گئی ہوں۔ ورنہ یہ بات دوسروں کے لئے فائدہ مند بن جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ اس وقت ایسا کوئی بھی خطرہ نہیں ہے جو آپ کے لئے وجہ ٹینشن ہو۔ آپ کو اپنے روزگار پر بس پوری توجہ دینا ہوگی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں آپ کو ہر اس کام سے دور رہنا ہو گا جس میں عزت کو خطرہ محسوس ہو۔ صورت حال زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کی اس پوزیشن سے کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے نقصان ہو گا خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اچھے بھلے چلتے ہوئے پیٹری سے اتر جاتے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ظلم کرنے والی بات ہے۔ بار بار اپنی سمت تبدیل نہ کریں، ورنہ آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی، آج استخارہ کر لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اچھے بھلے چلتے ہوئے پیٹری سے اتر جاتے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ظلم کرنے والی بات ہے۔ بار بار اپنی سمت تبدیل نہ کریں، ورنہ آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی، آج استخارہ کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ اولاد کے کسی پریشانی والے حوالے سے اب بہتری کی صورت حال بن جانے کی امید ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اچھے دن چل رہے ہیں۔ آپ کو اب اپنے مقصد میں کامیاب ملے گی اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے وہ خود بخود بھاگ جائیں گے۔ آج اپنوں کی طرف سے بھی اچھی خبر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم شخصیت آپ کا ساتھ دے گی۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہو گا اور جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ اس سے نکل سکیں گے، ان شاء اللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی اور جن افراد کی رقم کسی جگہ بلاک تھی اب اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ آج اولاد کا ایک معاملہ بھی اچھی خبر ہی دے گا، فکر نہ کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply