Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب اپنے معاملات میں واضح بہتری ملے گی اور جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی ملے گا۔ اس وقت روزگار کا خانہ بڑے اچھے انداز سے کھل رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج کسی جانب سے مالی فائدہ ملنے کا امکان ہے اور جو کام رکا ہوا تھا اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج ایک طرف سے رقم بھی ملنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان موجود ہے اور جو لوگ کسی بھی سرکاری ملازمت کے لئے کوشش کررہے ہیں ابھی فی الحال کامیابی نہیں ہے۔ اپنے کام کرنے پر ضرور زور دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو آج کسی جانب سے اہم معاملے میں بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس بات نے ذہن کو پریشان کر رکھا تھا۔ اس سے نجات ملے گی۔ اپنوں سے صلح بھی ممکن ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی مسئلے کا شکار کیوں نہ ہوں۔ آپ کو اس سے نجات مل جائے گی اور اولاد کے حوالے سے ایک اچھے خبر بھی ملنے کا امکان موجود ہے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی ایسے کام میں مت آئیں۔ جو آپ کو رسکی لگے۔ ورنہ بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ آج بڑی تبدیلی کے حوالے سے بھی کچھ خبریں مل سکتی ہیں، غور طلب بات ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ سے امید نہیں ہے کہ آپ وہی غلطیاں بار بار دہرائیں گے جو آپ نے ماضی میں کی ہیں، توبہ کرکے اپنا قبلہ درست کرلیں۔ حالات بھی آپ کے حق میں ہوتے چلے جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی کارباری پوزیشن بڑی اچھی ہو گی۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو گا اور آج ناراض شخص سے صلح کا امکان اور گھریلو ماحول میں بہتری بھی آ سکے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھیں۔ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو بہت سے کاموں میں بہتری ملے گی اور بڑے رُکے ہوئے کام بھی چل پڑیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں وہ شروع کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ قسمت آپ کا بہت ساتھ دے گی۔ آج آپ کی صحت کا سلسلہ بھی بحکم اللہ بہتر ہو سکے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ غلط سمت سفر بھی کر رہے ہیں اور غلط بندے پر اعتبار بھی کر رہے ہیں۔ بہت بڑی وارننگ ہے۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہیں ہوئی مالی طور پر بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اچھا دن ہے۔ پریشانی کم ہو گی اور آپ کو اپنے گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو گی۔ آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن بھی ان شاء اللہ بہتر کرے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply