Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اچھے دن ہوتے ہیں، تو آپ کو فضول کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں۔ اور پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اب بھی جو وقت چل رہا ہے۔ وہ بہت اچھا ہے، ہر معاملے پر نظر رکھیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
اضافی ذمہ داری کا بوجھ سر پر پڑسکتا ہے۔ اور کچھ مخالفین کی جانب سے بھی شرارتیں ہو رہی ہیں۔ ان حالات میں آپ زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں۔ اور نظر بھی ضرور اُتاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
جو لوگ عرصہ دراز سے مالی طور پر پریشان تھے۔ اب وہ غیر متوقع فائدے کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور بڑی رقم کا حصول ان کی تمام مشکلات ختم کر دے گا، ان شاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
آپ کے لئے ان شاء اللہ یہ دن اچھے چل رہے ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اُس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ اور آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کو ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
جو لوگ اپنے فالتو کے کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار پر غور فکر اور محنت کریں گے۔ اُن کے لئے یہ دن بڑے اچھے ہیں۔ اور اس وقت چاروں طرف سے بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
جو بھی معاملات گڑبڑ کا شکار ہیں، وہ بد نظری کی وجہ سے ہیں۔ آپ نظر اُتاریں اور ( یاحٰی یاقیوم ) کا وردِ سارا دن اپنی زبان پر جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ بہتری آجائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صورتِ حال اچھی ہے۔ آپ کو کسی نہ کسی جانب سے کوئی آفر یا بہتری کی خبر ملنے کی اُمید ہے۔ اور آج اولاد کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی میں بے حد کمی آجائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کچھ معاملات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ جو کہ آپ کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ اس وقت آپ کی ہر طرف نظر ہونی چاہیے۔ ذرا سی غلطی آپ کے لئے مشکل لا سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
صدقہ صدقہ صدقہ بس اس بات کو ذہن میں رکھیں۔ زائچے میں زحل اور عقرب دونوں موجود ہیں۔ جو صرف پریشانیاں اور شدید مشکلات کا سبب بن رہے ہیں، اس لئے یہ ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آج بڑا ہی اچھا دن ہے۔ آپ کو کوئی بڑی خبر ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ اور جس بھی کام میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔ ان کے بھی دور ہونے کی بہت اُمید نظر آتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آج صبح سے ہی ایک فون کال آپ کی کافی دنوں کی مشکلات کو حل کرنے میں بحکم اللہ مدد گار ہوگی۔ آج کا دن روزگار میں کوئی بڑی کامیابی کی بھی اطلاع دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
سچی توبہ سے کام لیں، اور جن کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے۔ اُس سے معافی مانگیں یا اُس کے حق میں دُعا کر دیں، اور جن لوگوں نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ اُن کی معاف کر دینا بہتر ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply