Aaj ka din jtnonline 125

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی تھی،وہ فوری بند ہو جانے کی امید ہے اور روز گار کے حصول میں بھی لاحق مشکلات ان شاء اللہ اب دور ہو سکیں گی، جو لوگ کافی عرصے سے بیمار چلے آ رہے تھے، وہ تیزی سے بہتری کی جانب سفر کریں گے۔ نوکری کی تلاش کرنے والوں کی کوشش بھی اب کامیاب ہوتی نظر آتی ہے جو لوگ قرض وغیرہ کے حوالے سے کوشش میں تھے ،وہ خوشخبری سن لیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی کسی بھی بڑی چیز کی خرید و فروخت کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ ایسا کرنا نقصان کا باعث بنے گا اور جن لوگوں نے جلد بازی سے کام لیا وہ مشکل میں آ جائیں گے۔ ان دنوں صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں، ان شاء اللہ بہتری کا باعث بنے گا۔ اولاد کے حوالے سے بھی بندش و مشکلات میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ خاص طور پر ان کے رشتے وغیرہ کے حوالے سے خوشخبری کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دِنوں مالی معاملات میں بہتری ملنے کا امکان روشن ہے، جو لوگ نئے کام کی تلاش میں ہیں،وہ جلد بازی نہ کریں، میرے اللہ نے چاہا تو موجودہ کام میں ہی فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا اور جو لوگ عرصہء دراز سے جادو بندش ٹونے وغیرہ کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ بھی اب اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ ان شاء اللہ کئی راستے کھل جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دوستوں سے فائدہ ہو سکتا ہے اور جن کاموں میں کافی عرصے سے رکاوٹوں کا سامنا تھا، وہ رکاوٹیں اب دور ہوں گی اور کام سیدھے ہو جائیں گے۔ اس وقت عطارد زائچے کی طرف آ رہا ہے جو مالی معاملات میں زبردست بہتری کا بحکم اللہ سبب بنے گا اور جن افراد نے بڑا عرصہ بے روز گاری میں گزارہ ہے، وہ ان شاء اللہ اس ہفتے سے بہتری کے دور میں داخل ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، بلاک رقم کی واپسی اور جو کام آپ کو کل تک مشکل لگ رہا تھا، اب آسان ہو جائے گا،کسی بھی بندش کا شکار کیوں نہ ہوں اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس مقصد کو کافی دِنوں سے حاصل کرنے کے چکروں میں تھے ،وہ بھی اب حاصل ہو گا۔اولاد کے حوالے سے بھی لاحق بڑی فکر اب ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک قریبی شخص دھوکہ دے سکتا ہے اور بے وفائی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں،جن لوگوں نے خفیہ قسم کے تعلقات قائم کر رکھے ہیں، وہ فوری توبہ کر لیں، ان کا راز افشاں ہو گیا تو بڑی بدنامی ہو سکتی ہے۔ دِل لگی مشکلات میں ڈال دے گی۔ بس اپنے روزگار پر توجہ دیں۔اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اور اب مالی پوزیشن کو بہتر کرنے کا موقع مل سکے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ ضرور دیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی نظر بھی اتار دیں، آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔آپ کافی دِنوں سے کسی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے صورت حال آپ کے حق میں نہیں جا رہی۔اس وقت آزمائشی سا وقت ہے، کسی کام میں رسک نہ لیں ،خاص طور پر غصہ نہ کریں۔میرے اللہ نے چاہا تو یہ وقت نکل جائے گا۔توبہ اور نماز سے مدد ضرور حاصل کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک پرانی کوشش اب کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے،جن لوگوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا ہے، وہ اہم فیصلے کر سکتے ہیں،صورتِ حال کئی حوالوں سے بالکل صاف ہو کر آپ کے سامنے ہو گی،اس لئے آئندہ کے لئے حکمت عملی بنانے میں آسانی ہو گی، آپ یاری دوستی اور ہر قسم کی ناجائز آمدن سے دور رہیں تو بہتر ہے۔ یہ کام پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لوگوں کی باتوں میں آ کر غلط سمت میں قدم نہ اٹھائیں۔اگر کسی بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،جس کا تعلق اولاد اور مستقبل سے ہو تو استخارے سے مدد لے کر چلیں، رسک نہ لیں اور نہ ہی جلد بازی میں فیصلے کریں۔بدنظری کی کیفیت بھی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورۂ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں ،فائدہ ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی طرف سے بہت اچھی خبر آپ کی کسی بڑی پریشانی کو کم کرنے میں مدد گار ہوگی۔جو لوگ عرصہ ء دراز سے روزگار کے حوالے سے کوشش میں لگے ہوئے تھے،وہ بھی اب کامیاب ہوں گے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی کم ہو سکے گی۔ان دِنوں پرائز بانڈ وغیرہ کی خریداری بہتر رہے گی، کاروباری حالات آپ کے حق میں سازگار رہیں گے اور اِن شاء اللہ تبدیلی کی خواہش بھی پوری ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دِل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں اور اپنے فون کا جائز اور درست استعمال کریں،نیت صاف کریں اور سچی توبہ کر کے آئندہ کے لئے اپنی اصلاح کر لیں، ورنہ آپ کی ایک غلطی آپ کو کسی بڑی آزمائش میں ڈال دے گی۔ ان دِنوں روزگار کا خانہ اچھی پوزیشن ظاہر کر رہا ہے،اگر زیادہ محنت اس طرف کریں گے اور رسک بھی لیں گے تو آپ مالی طور پر بہتری میں آ جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
یہ ہفتہ کئی معاملات میں بحکم اللہ آپ کے لئے بہتری کا پیغام لایا ہے۔آپ جن مشکلات کا شکار تھے،اب اُس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آپ کی مالی پوزیشن میں بھی خاطر خواہ بہتری آ جائے گی، جو لوگ نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، وہ شروع کر سکتے ہیں، ضرورت کے تحت رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔اس ہفتے مبارک سفر کے متعلق بھی خوشی کی خبر ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply