آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اولاد کے حوالے سے آج لاپرواہی مت کریں آپ غلطی کر رہے ہیں۔ اس طرح تو آپ کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں توبہ کریں اور اپنے اندر کو اچھی طرف صاف کریں۔ابھی صاف نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک خوبصورت دن ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ آج گھریلو ایک بڑی پریشانی سے بھی آزادی ملے گی، نیا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ابھی حالات اچھے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کی طبیعت اور مزاج بدل گیاہے۔ محنت کریں سچے دل سے اس وقت اپنے کاموں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس جگہ بھی قدم رکھیں گے خیر کی خبریں ہی آئیں گی۔ آج کا دن اچھا اور ہر حوالے سے آپ پر مہربان ہے جو لوگ بیماری یا بندش میں تھے وہ بھی آزاد ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔ رکا ہوا ایک کام حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔ خواتین کی صحت میں بہتری اور اولاد کے خواہشمند افراد کو خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اہم اور اچھا دن ہے۔ کافی دنوں کے بعد آج ہر طرف سے اچھی خبریں آئیں گی۔ آج آپ اپنے معاملات ٹھیک رکھیں اور شام تک اپنے بارے میں کوئی اچھی خبر سن لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اچھا دن ہے۔ آپ کی بڑی فکر مندی ختم ہو گی اور جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا ہے۔ وہ خود بخود بھاگ جائے گا۔ ایک بڑے مالی فائدے کا بھی امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اگر آپ کو کسی جانب سے کوئی خطرہ لاحق ہے تو آپ اس بارے میں بالکل بے فکر ہو جائیں اور اپنے کام پر کوشش اور محنت جاری رکھیں۔ اللہ نے چاہا تو بڑی کامیابی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
چلتے ہوئے کوئی مسئلہ درپیش آ سکتا ہے۔ آپ اس حوالے سے صبح ہی صدقہ دے دیں تو صورت حال آپ کے حق میں بہتر ہو جائے گی۔ آج کا دن آپ کو اہم خبریں بھی دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا اور شاندار دن آپ کے لئے کوشیوں کا پیغام لا رہا ہے۔آپ جس بھی الجھن کا شکار تھے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج آپ کی مالی صورت حال بھی بہتر ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں گرفتارتھے۔ ان سے نجات ملے گی اور دوستوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی زندگی میں اب تبدیلی کی ہوا دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ جس مسئلے کو سر پر سوار کئے ہوئے تھے۔ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک خبر اولاد اور مستقبل کے حوالے سے بھی ضرور ملے گی۔ آج اچھا دن رہے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: