Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو بھی آفر ملے اس کے بارے میں غور کریں اور آج آپ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ آج کا دن مالی طور پر بھی آپ کے حق میں رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جلد بازی سے کام نہ لیں۔ آج اس معاملے میں بالکل نہ آئیں جس کا براہ راست آپ سے تعلق نہیں بنتا۔ آج کا دن آپ کو صرف اپنے کام سے کام رکھنے کا کہہ رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس مقصد کی جانب بھی کوشش کریں گے اس میں کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رکاوٹیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ جس بھی کام پر توجہ دیں گے، ان شاء اللہ وہ ہو جائے گا اور اپنوں سے بس اختلافات والا خانہ کھلاہوا ہے، غصہ بالکل نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صدقہ دیں، دن نازک سا ہے۔ آپ کے لئے بلاوجہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے موجودہ کام پر خاص توجہ کا مشورہ ہے اور آج کسی سے جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ نازک صورت حال سے گزر رہے ہیں۔ وہ نماز پر توجہ دیں اپنے معاملات ٹھیک کریں اور کوشش کریں کہ حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر بہتری لائے جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنی صحت کا صدقہ دیں ان دنوں دل کا بھی خیال رکھیں۔سانس میں تیزی محسوس کریں تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں اور پرہیزکرنے پر ضرور ترجیحی دیں، ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مریخ ابھی تک زائچے میں موجود ہے۔ یہ آپ کو مشکلات میں ڈالے ہوئے تھا۔آج دوپہر کے بعد زائچے سے نکل جائے گا تو حالات میں بھی تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی اہم عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی تبدیلی کا امکان۔ بعض افراد اب خود بھی ریٹائر ہونے پر غور کریں گیّ اپنوں سے مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اچھا دن ہے ۔آپ کو کسی جانب سے اچھی خبر ملے گی اور بعض رکے ہوئے کام بھی چل نکلنے کا امکان ہے۔ ایک دوست بھی کسی حوالے سے مدد کے لئے تیار ہو گا، ان شاء اللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورت حال اللہ نے چاہا تو آپ کے حق جا رہی ہے اور آپ کی کوئی بڑی خواہش بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔ آج کا دن کسی جانب سے اچھی خبر آپ کو پرسکون کر دے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بیرون ملک سے اچھی خبر آ سکتی ہے۔ اولاد کا خانہ بھی اچھی خبر دے رہا ہے اور گھر میں جو شرارت ہو رہی تھی، اس کے ختم ہونے کا بھی امکان واضح نظر آتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply