آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ مسلسل اچھے دنوں کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی اس اچھے

وقت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے۔ محنت اور لگن پر توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات اچھے اور آج آپ کے حق میں ہیں آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں بس اللہ

پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کے لئے قدم اٹھائیں کامیابی انشاء اللہ مل جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ان دنوں کسی بھی چیز کے زیر اثر نہیں ہیں۔ اپنے دماغ سے فضول سوچوں

کو نکال دیں۔ اور اپنے روز گار اور معاملات پر توجہ دیں مکمل توکل کے ساتھ

ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اس وقت حالات میں جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی وہ دور ہونا شروع ہو

گئی ہے۔ آپ جس بھی مشکلات کا شکار تھے۔ اب وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک وقت میں ایک کام کریں تو زیادہ بہتر رہے گا اور کوشش کریں کہ رسک نہ

لیں اور نا ہی اپنے کام میں کسی کو شامل کریں اس وقت حالات قدرے نازک ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جولوگ کسی بھی مشکل کا شکار ہیں وہ 100 مرتبہ اللہ اور یاحی یا قیوم کا ورد

دن میں 500 بار کریں۔ اللہ مہربانی فرمائیں گے۔ آج کا دن اچھا ہے خود ہی ادازہ

ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج آپ کے لئے دن تو اچھا ہے۔ مگر یہ اس وقت تک رہے گا جب تک آپ کی

نیت صاف رہے گی اور غور کریں کہ آپ سے کس کس جگہ پر غلطیاں ہوئی ہیں۔

اصلاح کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

غصہ قابو میں رکھیں، خانگی معاملات میں خرابیاں دکھائید ے رہی ہیں۔ آپ جس

بھی طرح سے خود کو ٹھیک کر لیں۔ خاندان میں عزت ابھی نہیں ملنی

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ ان دنوں مالی طور پر پریشان ہیں وہ بالکل نہ گھبرائیں میرے اللہ نے چاہا

تو کوئی اہم سلسلہ بن جائے گا۔ آج کا دن کاروباری حضرات کے لئے بھی بے حد

اچھا رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جس بھی صورتحال کا آپ کو سامنا ہے وہ بری نہیں ہے آپ پریشان نہ ہوں میرے

اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہیر ہے گا۔ آپ اپنے محنت اور لگن جاری رکھیں انعام اللہ

نے دینا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

تبدیلی والا خانہ سرگرم عمل ہے اور اس کے بارے میں اپٓ کو اہم اطلاع مل

سکتی ہے اہم فیصلے کر لیں۔ امید ہے کہ آگے چل کر یہ آپ کے لئے بے حد کام

آئیں گے ابھی موقع ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج بھی چھوٹی رقم ملنے کا امکان ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے مالی طور پر

سخت پریشان تھے۔ اللہ نے چاہا تو ان کے دن اب کھلنے شروع ہو جائیں گے فکر

نہ کریں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: