آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پریشانیاں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے۔ جیسے کسی بندش کا شکار ہیں۔ اس لئے استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ ہے۔ اپنی نظر اتاریں، خود یا گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں کہ روزانہ 41 دن سورۃ بقرہ ایک بار پڑھی جائے اور ساتھ 11
بار منزل بھی۔ اس عمل سے ان شاء اللہ ہر مشکل دور ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم مسئلے سے نجات ملنے کا امکان ہے اور جو شخص مسلسل تنگ کر رہا تھا وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ جس مقصد کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ اب وہ بھی آپ کے قریب ہوگا۔ یہ ہفتہ مالی طور پر بحکم اللہ مضبوط کرے گا۔ خاص طور پر کاروباری حضرات کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس وقت خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہونے کا امکان موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ اس پر نظر رکھیں جہاں بھی فائدہ نظر آئے فوراً اس میں ہاتھ ڈال دیں، اللہ نے چاہا تو کامیابی ہی ملے گی۔ اس وقت مالی طور پر بھی بہتری حاصل ہو گی اور جو لوگ قانونی معاملات کا شکار تھے یا عرصہء دراز سے جیل میں بند تھے وہ بھی رہائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ترقی بھی ملے گی ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار دکھائی دیتے ہیں ، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ استخارے سے مدد لیں اور حقوق العباد کے حوالے سے بھی اپنے معاملات چیک کریں۔ جہاں غلطیاں ہو رہی ہیں۔ اس کی فوری اصلاح کریں روزانہ بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ پڑھنا معمول بنا لیں۔ مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت ایک اہم پیشکش ملنے کی امید ہے اور جس طرف سے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں، وہ بھی اب پوری ہونے کی امید ہے۔ آپ بالکل مت گھبرائیں۔ صورتحال ہر طرح سے آپ کے حق میں جا رہی ہے، جو لوگ عرصہء دراز سے بیمار تھے۔ اب ان نشاء اللہ جلد صحت یاب ہوں گے۔ کاروباری معاملات میں بہتری اور ناراض لوگوں سے صلح کا بھی امکان ہے۔ پریشانیاں ختم ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو سلسلہ برسوں ہوئے بند ہو چکا تھا، اب غیر متوقع طور پر دوبارہ چلنے کا امکان ہے۔ وراثتی امور میں فائدہ ہوگا،اس کا فیصلہ اب کسی وقت بھی متوقع ہے۔ جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔ ان کے لئے اب اچھا وقت ہے، بحکم اللہ جو لوگ اولاد کے کسی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ انہیںاب خوشیوں سے نوازے گا، جلد ہی خبر آ جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک باہر کا شخص آپ کے اپنوں کے ساتھ حالات خراب کروانے کی کوشش میں ہے۔ عقل سے کام لینا ہوگا اور کسی کی باتوں میں آنے کے بجائے خود آگے بڑھ کر حالات کو دیکھنا ہوگا۔ جلد بازی اور غصہ سخت نقصان دے سکتا ہے ،اولاد کے حوالے سے بھی جو فیصلہ کریں، اس میں جلدی نہ ہو۔ حکمت عملی سے چلیں۔ ہو سکتا ہے کہ منگنی وغیرہ ٹوٹنے کا بھی خطرہ محسوس ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک پرانی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ مالی طور پرایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ جو لوگ روز گار میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ وہ ابھی چند دن صبر کر لیں امید ہے کہ اسی جگہ سے فائدہ ملنا شروع ہو جائے ،جن لوگوں نے سرمایہ کاری کرنی ہے وہ کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے خانگی معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ اپنوں سے ناراضگی دور ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ہر اس کام سے دور رہیں، جس کو جانتے نہ ہو یا جس میں رسک کا عنصر شامل ہو۔ جو لوگ رسک لیں گے وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ اپنے دل کو بھی قابو میں رکھیں، نفس جس قدر پاک ہوگا آپ کے لئے اتنا ہی بہتر ہے۔ مگر آپ کسی کی پرواہ نہیں کر رہے، ہر وقت اپنے دل کے حساب سے چلتے ہیں۔ دماغ سے کام نہیں لے رہے۔ وارننگ ہے اگر سمجھ میں آ جائے تو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بڑے کام میں عین موقع پر جا کر رکاوٹ آ سکتی ہے۔ ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں۔ کسی دوسرے پر ضرورت سے زیادہ اعتبار نہ کریں۔ نہ ہی اپنے مالی معاملات میں کسی کو آنے دیں۔ صدقے سے کام لیں، راشن کی صورت میں اور چند دن پوری خاموشی سے چلیں۔ جو کام کر رہے ہیں صرف اس پر توجہ دیں۔ کسی کو رقم ادھار وغیرہ میں بھی مت دیں واپسی نہیں ہو گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال بڑا شاندار سلسلہ بننے کی امید ظاہر کر رہی ہے جن جن کاموں میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ دور ہوں گی۔ آپ کو آسان راستے ملنا شروع ہو جائیں گے۔ اس وقت ایک بڑا مالی فائدہ بھی ملے گا اور کوئی آپ کا ساتھ بھی دے گا۔ ان دنوں نوکری پیشہ افراد کے لئے اچھا وقت ترقی اور من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے قانونی معاملات سے نجات بھی حاصل ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بڑی کوشش بڑی ہی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ عرصہء دراز سے جن مالی مشکلات نے پریشان کر رکھا تھا۔ اب وہ ختم ہونے جا رہی ہے۔ اگر آپ نے اپنی نیت صاف رکھی اور حقوق العباد کے حوالے سے ٹھیک چلے تو پھر منزل بہت بہت ہی قریب ہو گی۔ اس وقت ایک بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ اولاد کے سلسلے میں بھی ان شاء اللہ جاری ٹینشن اب خوشی میں بدلنے والی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: