Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال کے مطابق چلیں،ابھی زحل زائچے میں سے نکلنے میں24گھنٹے مزید لے گا،اس کے بعد یہ صورت حال بہتر ہو سکے گی،صبر کریں اور خاموشی سے وقت گذاریں بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان جو فائدہ مند ہے اور تبدیلی کے حوالے سے خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ آپ اب تیزی سے بدلتے ہوئے حالات سے گذریں گے، خود کو تیار رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اچھی خبر ہے۔آپ کو آج اپنے معاملات میں بہتری ملے گی انشاء اللہ اور آپ کسی بڑی مشکل سے نکل سکیں گے، بس کمی ہے تو نماز میں پابندی کی، اس طرف آئیں لازمی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی قسم کے قرض وغیرہ میں مبتلا ہیں، وہ اس سے نکلنے میں آج کافی حد تک کامیاب ہوں گے اور ایک طرف سے بڑی رقم کا حصول ممکن دکھائی دیتا ہے، فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حد سے زیادہ کسی پر اعتبار بے حد مہنگا پڑ سکتا ہے،اس لئے آپ اس بات کا خاص خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ سارے معاملات اپنے ہاتھ میں ہی رکھے جائیں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی جگہ ناجائز قسم کے مراسم کا عنصر نہ آئے تو بہتر ہے۔یہ آپ کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، آج مخالفین تاک میں ہیں آپ بلاوجہ پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں، صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کل تک جو رکاوٹ زائچے میں موجود تھی وہ آج ختم ہونے کا بہت امکان ہے۔ دوپہر کے بعد زائچے میں اہم تبدیلیاں آپ کو مستقبل کے حوالے سے اچھی خبریں ہی دے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
راستہ صاف ہو رہا ہے۔ آپ کو انشاء اللہ اپنے معاملات میں بہتری ہی کی خبر ملے گی اور کافی دِنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ وہ بھی اب رنگ لا رہی ہیں، فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اچھا دن رہے گا، کوئی پرانی دِلی خواہش پوری ہو گی اور کسی جانب سے کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو گا، آج آپ کی گھریلو زندگی میں اہم تبدیلی کی خبر بھی موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دھوکا دینے والے آج خود اپنے جال میں پھنس سکتے ہیں۔آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے حق میں جا رہا ہے،اس لئے بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سچ کا سہارا لے کر چلیں۔ہر بات پر جھوٹ اچھا نہیں، آپ کے لئے، اس طرح تو کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں توبہ کریں اور اللہ سے اپنے لیے اچھے کی دُعا کریں ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری پیشہ افراد کو اب جلد موجودہ جگہ سے تبدیلی کی خبر ملے گی اور جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، چاہے وہ کسی پیمانے پر کیوں نہ ہوں، اللہ پاک کا نام لے کر شروع کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply