Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج کل بند گلی میں داخل ہوئے ہیں اور اس سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے اگر استخارے کا سہارا لیں گے تو زیادہ بہتر ہے۔ صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک مسئلہ حل ہو گا۔ آپ جس کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں بھی بحکم اللہ بہتری دے گا۔ آپ کو اپنوں کی جانب سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مریخ زائچے میں موجود ہے۔ جو اپنوں اور غیر دونوں سے جھگڑے کا سبب بنا ہوا ہے۔آپ بس غصہ قابو میں رکھیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی کرتے رہیں، وقت ٹل جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی سے دل کی بات کریں گے وہ پچھتاویں گے۔ حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ کو فائدہ ملے۔ آپ کی توجہ اور مکمل حکمت عملی مشکلات سے دور رکھنے میں مددگار ہوگی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بھی ایسا کام نہ کریں جو آپ کے لء ے پریشانی پیدا کر سکے۔ ہر طرح سے سوچ سمجھ کر چلیں اور ناجائز آمدن اور تعلقات دونوں آپ کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھا اور بحکم اللہ مددگار دن ثابت ہو گا۔ آ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے اس کا حل نکل آئے گا۔ آج بلاک رقم کی واپسی اور روزگار میں بہتری بھی ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک بڑی رکاوٹ دور ہو سکے گی اور کسی سے جھگڑا بھی ہوتے ہوئے بچ جائے گا۔ لیکن ایک اچھی خبر بھی مل سکتی ہے۔ آج کا دن کچھ رقم سے بھی نوازے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بالکل نہ گھبرائیں پریشانی کیسی کیوں نہ ہو۔ اس سے نکلنے میں ضرور کامیاب ہوں گے اور ایک سرپرائز ملنے کی امید بھی ہے۔ چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا، ان شاء اللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔ وہ آج ان شاء اللہ اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج آپ کی مالی مدد بھی ہونے کا امکان موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نامعلوم ہی رکاوٹ معلوم ہوتی ہے۔ آپ کو آج اپنے مال سے صدقہ دینے کا بھی مشورہ ہے اور خاموشی سے چلیں۔ آج ایک طرف سے بے وفائی ملنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار پھر آپ کے لئے صورت حال بہتری ظاہر کر رہی ہے۔ لیکن ابھی مکمل طور پر ہاتھ میں کچھ نہیں آتا ہو گا۔ صبر کریں بہت کچھ ملے گا۔ آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا ہی رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
استخارے سے مدد لیں۔ روزانہ کسی غریب کو اگرکھانا کھلائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آج دن قدرے نازک ہے۔ آپ کی کوئی بڑی چھوٹی غلطی بھی پکڑی جا سکتی ہے۔ توجہ دیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply