Aaj ka din jtnonline 55

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی دلی مراد پوری ہوگی، جو عرصہ ء دراز سے آپ کے دل میں رہ گئی تھی اور جو لوگ بے روزگار تھے، ان شاء اللہ ان کو اب جلد خوشی ملنے والی ہے اور کاروباری حضرات کے لئے بھی یہ ہفتہ بے حد آسانیاں لے کر آیا ہوا ہے۔ اب ان کا کاروبار دن رات صرف بحکم اللہ ترقی ہی کرے گا اور سرکاری ملازمین کی ترقی و تبادلے کا امکان بھی دکھائی دیتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ بیمار ہیں اور جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ان کو ناکامی ملتی ہے۔وہ استخارے سے کام لیں۔ زائچے میں لگتا ہے، جیسے آپ کسی بندش یا کسی اور قسم کے اثرات میں آئے ہوئے ہیں۔ ان سے نکلنا بے حد ضروری ہے جو بھی کرنا ہے، اب جلدی کریں ،کیونکہ آپ کے لئے موجودہ وقت بے حد شاندار ہے۔ مشتری، عطارد، شمس تینوں ستارے اس وقت آپ کے زائچے میں آئے ہوئے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی زندگی میں اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ ہر سطح پر ہوں گی۔ آپ کی رہائش، نوکری اور بے شمار معاملات، اب تبدیلی کا شاندار عمل آپ کے لئے بہت کچھ لائے گا جو شائد برسوں میں آیا ہے ۔ اس وقت غیر متوقع ذریعے سے پیسہ بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں اور روزگار کے حوالے سے بڑی اہم خوشخبری ملنے کا بھی امکان موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج سے ہی عطارد اور مشتری کا شاندار ملاپ آپ کے زائچے میں شروع ہو گیا ہے اور یہ دو ہفتے جاری رہے گا۔ اس سے روزگار میں بحکم اللہ شاندار اضافہ ہو گا۔ بے روزگار کام پر لگ جائیں گے۔ کاروباری معاملات شاندار ہوں گے۔ عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ کھوئی ہوئی عزت بحال ہو گی۔خانگی معاملات بہتر اور ناراض لوگوں سے صلح کا امکان بھی موجود ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا شکار تھے۔ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جیل میں بند بھی رہا ہو سکیں گے۔ عدالتی مقدمات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو گا اور خاندانی مسئلے بھی اب نہایت ہی شاندار انداز سے ٹھیک ہوں گے۔ ان میں نیا رشتہ بھی طے پا سکتا ہے اور جن افراد نے بیرون ملک جانے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ وہ بھی اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جادو ٹونے بندش وغیرہ جیسی چیزوں کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے بے شمار معاملات رُکے ہوئے ہیں۔صحت کا مسئلہ خراب ہے اور دوسروں کے ساتھ اختلافات کا زبردست اندیشہ ہے اور ناراضگی وغیرہ بھی چل رہی ہو گی۔ آپ کو دریا کا پانی لے کر اس سے نہانے کی ضرورت ہے اور سورۃ فلک ، سورۃ الناس اور آیت الکرسی تین تین بار پڑھ کر خود پر روزانہ پھونکیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کے معاملات آپ کے اور آپ کے گھر والوں، دونوں کے خراب دکھائی دیتے ہیں۔ کسی نظر میں آئے ہوئے لگتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنی نظر اتارنے کی ضرورت ہے۔ تین ثابت سرخ خشک مرچیں لے کر اس پر سات مرتبہ سورۃ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پروار کر آگ میں ڈال دیں، نظر اتر جائے گی۔ مالی معاملات اچھے ہوں گے اور بلاک رقم کی واپسی ہو گی۔ بے روزگار افراد کے لئے خوشی کی خبر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی صحت اب بھی خراب دکھائی دے رہی ہے۔ جس بھی مسئلے میں پہلے سے ہی پریشانی آ رہی تھی، اب اس میں اور بھی تیزی آنے کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔ آپ اپنے گھر کے چاروں کونوں میں دریا کے پانی پر چاروں قل پڑھ کر چھڑکائو کریں، پانی زمین پر نہ گرے۔ اس عمل سے بہت فائدہ ہو گا، اولاد کے حوالے سے بھی آپ کو بے حد محتاط رہنے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کسی بھی قسم کے لالچ میں آنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ،چاہے وہ آپ کا کتنا بھی قریبی ساتھی کیوں نہ ہو۔ ورنہ بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ یاری دوستی ،عشق و محبت جیسے معاملے سے دور رہنے کا مشورہ دے رہا ہے ،صرف اپنے موجودہ روزگار پر ہی توجہ دیں ، اس کے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔ آپ کا مخالف آج کل آپ کو چیک بھی کر رہا ہے، اس لئے محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ان دنوں نوکری میں ترقی ملنے کا امکان اور رکے ہوئے کاموں کے چلنے کی خوشخبری بھی ملے گی جو لوگ عرصہء دراز سے سخت مالی مشکلات کا شکار تھے۔ وہ بھی غیبی انداز سے خوشخبری سن سکیں گے۔ یہ ہفتہ آپ کی صحت میں بہتری لائے گا اور اخراجات میں بحکم اللہ کمی ہو گی۔ بس نماز کی پابندی کرنے اور روزانہ ذکر الٰہی کرنے کی بھی بے حد ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دل لگی والے معاملات سے دور رہیں۔ ورنہ اس میں قانونی معاملات میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں اور دوسری جانب سے سخت ردعمل آنے کا بھی امکان نظرآتا ہے۔آپ کو جو آفر ملے اس پر غور کریں، تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے، ان دنوں آپ کی صحت پر بدنظری محسوس ہو رہی ہے۔ آپ روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق اپنا صدقہ بھی لازمی اتاریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
گھر میں کشیدگی جیسا ماحول ہے، جو لوگ کسی کی باتوں میں آکر غصہ کریں گے، وہ خود اپنا گھر خراب کریں گے۔ ہر صورت درگزر سے کام لیا جائے تو بہتر ہے۔ ان دنوں کاروباری حضرات کے لئے گولڈن وقت ہے۔ جو بھی سلسلہ شروع کریں گے وہ اس میں کامیاب ہوں گے اور برسوں پہلے جو دروازہ آپ کے لئے بند ہو چکا تھا، وہ اب کھلنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں، ان شاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں