Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جو سوچ رہے ہیں اچھا ہے حالات امید ہے کہ اسی طرف لے کر جائیں گے اور بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔ بیماری بھی بحکم اللہ اب بھاگ جائیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
زائچہ صورت حال تو اچھی بتا رہا ہے۔ ذاتی کوئی غلطی ہے۔ جو وجہ رکاوٹ بن سکتی ہے۔ غور کریں تو سب ٹھیک ہو گا۔ اپنی اصلاح کی ضرورت ہے، بس وہ جلدی کر لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جکڑن ابھی بھی برقرارہے، آپ کو اندازہ نہیں ہو رہا کہ کس سمت سفرکرنا ہے۔ اس لئے استخارے کی مدد لیں اور آج ملنے والی پیشکش میں فی الحال جلدی مت کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ یا حی یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں۔اس سے بے شمار پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ ابھی تو بندش والی صورت حال برقرار ہے۔ اس لئے ابھی ہوشیاری سے چلنا ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
یورنیس کا کام تبدیل دینا ہوتا ہے جو آپ کے زائچے میں آج ہی داخل ہو جائے گا اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ امید ہے کہ یہ آپ کے حق میں بڑی اچھی ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روزگار میں بہتری انشاء اللہ ضرور ملے گی۔ پریشان نہ ہو۔ آپ کی تھوڑی سی کوشش بڑا فائدہ دلا سکتی ہے۔ ان دنوں پرانے ساتھی بھی دوبارہ آپ سے مل سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ غصہ بہت کرتے ہیں جس میں غلط فیصلے ہونے کا خطرہ رہتا ہے جو حالات دنوں آپ کے سامنے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھ کر چلیں گے تو ہی اچھے فیصلے کی امید ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
رشتے وغیرہ میں جس بھی بندش کو محسوس کر رہے تھے، وہ بھی ٹوٹ گئی ہے۔آپ کو اب اچھے حالات کا سامنا رہے گا اور جو خواہش رکھ رہے ہیں، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
روزانہ کے حساب سے بہتر ملنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو آج صبح سے ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ ان دنوں صرف اور صرف روزگار کے معاملے لے کر چلیں تو بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک بڑی کوشش اہم کامیاب دلانے میں مددگار ہو گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ آج ان کو اہم خوشی کی خبر ملنے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب تک روحانی طور پر پاور میں نہیں آ جاتے۔ خاص کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرنے اورچاہتے ہیں سب کچھ حاصل بھی ہو، توبہ کریں اور ذکر الٰہی شروع کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

چاروں طرف سے مخالفت ہی مل رہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے خود معلوم کریں اور اگر خاموش رہا کریں گے تو بہتر ہے۔ برداشت کی عادت ڈالیں۔ غصہ کم سے کم کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply