Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج کا دن اچھا اور ب ہترین خبر لے کر آیا ہے، جس کی شائد آپ کو کافی دنوں سے تلاش تھی اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی آج حل نکل سکتا ہے، انشاء اللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کوئی بھی بات زائچے میں ایسی دکھائی نہیں دے رہی جو پریشانی کا سبب بن سکے۔ بالکل مت گھبرائیں میرے اللہ نے چاہا تو جو بھی پریشانی و مشکل ہے وہ دور ہو سکے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی دماغ کو ہی جیسے جکڑ کررکھ دیا ہو۔ کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے۔ اس لئے صدقہ دیں۔ استخارے کی مدد سے چلیں اور فضول باتیں چھوڑ کر ذکر کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک طرف سے واضح بندش کا اشارہ تو مل رہا ہے۔ اب یہ ستاروں کی ہے۔ آپ پر کسی نے کچھ نہیں کیا۔ اس کو ابھی دن لگ سکتے ہیں، صدقے سے وقت گزاریں، روزگار دیکھیںبس۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ آپ بالکل مت گھبرائیں بلکہ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں امید تو بہت ہے کہ آپ کے لئے اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کاروباری معاملات میں حیران کن بہتری ملنے کا امکان ، ایک بڑا رکا ہوا کام بھی چل سکے گا۔ گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی ختم ہوگی۔ آپس میں تعلقات بحال ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال تیزی سے آپ کے ہر معاملے میں بہتری ظاہر کر رہی ہے جولوگ کسی بھی معاملے میں پریشان تھے وہ انشاء اللہ ضرور اس سے نکلیں گے۔ بس اپنی غلطیاں ٹھیک کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ہاتھ پائوں بھی نہیں ہلانے اور چاہتے ہیں کہ ہر معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے۔ ایسا نہیں حرکت میں برکت ہے اور اس وقت کا اٹھایا گیا قدم برسوں پر بھاری ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو آج صبح سے ہی آپ کو ہر معاملے میں بہتری کی خبریں مل سکتی ہیں۔ آپ جس بھی بات کے لئے مشکل محسوس کر رہے تھے۔ وہ مسئلہ بھی حل ہونے کی امید موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اتنے اچھے وقت سے بھی اگر فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو پھر کب اٹھائیں گے۔ آپ صرف فضول کاموں کی وجہ سے اپنا وقت ضائع کررہے ہیں توبہ کریں اور سیدھے راستے پر آ جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ نماز کی پابندی کریں، یاحی یا قیوم اور یا نصیر پاولی ہو کا ورد زبان سے جاری رکھیں اس عمل کے بے شمار فائدہ ملیں گے اور تمام رکاوٹیں بھی دورہو سکیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اپنا ہی شدید مخالفت پر اتر آیا ہے۔ آپ کو بے حد نرمی اور احتیاط سے کام لینا ہو گا اور اپنے تمام معاملات کی حفاظت بھی کرنا ہوگی، راز بالکل بھی نہ کھلے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply