Aaj ka din jtnonline 245

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آپ خود پاور فل ہو گئے ہیں۔دوسروں پر اچھا رعب پڑے گا اور آپ اپنا کام نکلوانے میں کامیاب رہیں گے۔ ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ کہیں سے اضافی رقم ہاتھ آنے اور جو کام پچھلے دنوں رک گئے تھے ان کے چلنے کا بھی چانس دکھائی دیتا ہے۔ گھریلو حالات میں بھی بہتری آئے گی اور بندش ختم ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی مشکل بحکم خدا ختم ہو گی ،جس تنگی کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ ختم ہو گی۔آمدن میں اضافہ ہوگا اور غیر متوقع طور پر رقم ہاتھ آئے گی، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ہو گی۔ آنے والے دن جاری نحوست کے مکمل طور پر خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکے گی۔ بس آپ نماز قائم کریں اور صدقہ دیتے رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کچھ بندش ہے، جس کی وجہ سے روزگار کے حصول میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ آپ کو خون بہا کی صورت میں صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔ کوشش کریں کہ جتنا بھی ہو، اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کریں۔ نماز کی پابندی کریں، باوضو رہیں، رات کو سوتے وقت سورئہ حشر کی آخری 3آیات ضرور پڑھ کر سوئیں، اولاد پر توجہ دیں، پوزیشن خاصی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بار بار کہا جا رہا ہے صدقہ ضرور دیں، بہت ضروری ہے۔ بدنظری کی کیفیت بھی دکھائی دے رہی ہے۔ باقی معاملات بہتر ہیں۔ عطارد، شمس، مشتری اس وقت ایک خانے میںموجود ہیں جو آپ کی عزت، شہرت اور دولت تینوں معاملات کو بہتر بنائیں گے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے۔ ڈال لیں ،کامیابیاں اب آپ کے نصیب میں ہیں، ان شاء اللہ بس قدم اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خبردار رہیں اس وقت زحل اور عقرب آپ کے زائچے میں موجود ہیں۔ ان کا یہاں قیام اچھی علامت نہیں، فوری طور پر صدقہ دیں اور چند دنوں تک سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں، سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ قانونی معاملات بھی خراب ہیں، اس سلسلے میں جتنی توجہ دی جائے، وہ کم ہے۔ شارٹ کٹ طریقے سے پیسہ کمانے کا چکر قانونی معاملات کا باعث بن سکتا ہے، بس صدقہ روزانہ کے حساب سے دیتے رہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی، خوشخبری بھی ملے گی۔ سب سے بڑی خواہش روزگار کے امور میں بہتری اور غیر متوقع دولت کا حصول ممکن دکھائی دیتا ہے۔ تعلیمی معاملات میں کامیابی، مکان کی تبدیلی اور نوکری ملنے کی خواہش بھی پوری ہو گی۔ شروع ہونے والا وقت آپ کو کہاں سے کہاں لے جائے گا جو لوگ اب فائدہ نہ اٹھا سکے، وہ استخارے کا سہارا لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو سختی سے نکال دیا ہے۔ اب رجعت تقریباً ختم ہو گئی ہے ابھی کچھ دن ایسے باقی ہیں جن میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ بہتر ہے کہ ابھی سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں۔ کوشش کریں زبان کا استعمال بھی محتاط طریقے سے کیا جائے۔ طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کے امکانات ہیں، کوئی شخص غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ محتاط رہیں گے تو بچت ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ایسے کام میں پیش رفت ہو سکتی ہے، جسے آپ تقریباً ختم کر چکے تھے، ایسے لوگ بھی زندگی میں واپس لوٹ آئیں گے جو کبھی ساتھ چھوڑ چکے تھے۔ بہتر حکمت عملی سے فائدہ ہو سکتا ہے ،جن لوگوں سے کبھی کسی قسم کی امید نہیں تھی، وہ بھی اعتماد پر پورا اتریں گے، ایسا راستہ بھی دکھائی دے گا جو کبھی آپ کے لئے بند ہو گیا تھا، پوری توجہ اپنے مستقبل پر لگا دیں، فائدہ ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک غیبی طاقت آپ کا ساتھ دے رہی ہے، ورنہ جتنا مشکل وقت آپ نے گزارا ہے، وہ تو ہر چیز الٹا کر رکھ دیتا۔ اب تھوڑا سا وقت باقی ہے جو چند دنوں میں ختم ہو گا۔ آپ درود پاک کا ورد جاری رکھیں اور پرندوں کو خوراک ضرور ڈالتے رہیں، تاکہ روحانی قوتیں مکمل طور پر آپ کا ساتھ دے سکیں۔ رات کو باوضو ہو کر سویا کریں، خواب میں مختلف قسم کے اشارے موصول ہوں گے جو استخارے کا کام دیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی جس راستے کو آپ کبھی بند تصور کر رہے تھے وہ کھل جائے گا۔ ایک دوست بھی مدد کو تیار ہو گا جو لوگ پچھلے کافی دنوں سے بندش وغیرہ کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ خاص طور پر ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے، دشمن خود ہی اپنی موت آپ مر جائے گا یا اپنی جگہ بدلنے پر مجبور ہو گا، راستے صاف ہو رہے ہیں۔ جیسا آپ چاہتے ہیں ویسا ہی ہو گا اللہ پر بھروسہ رکھیں اور نیک نیت رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے گھر یا آپ پر کسی بندش یا کسی قسم کا اثر کیوں نہ ہو، اس میں نمایاں کمی ہو گی۔ کوئی آپ پر کسی قسم کا وار نہیں کر سکتا، کیونکہ آپ کا ستارہ اس وقت آتشی مقام سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں الٹا اثر وار کرنے والے پر ہوتا ہے، جن معاملات میں خرابی ہو گئی تھی، بحکم خدا ان میں بہتری آنا شروع ہو گی۔ آپ کو نیا راستہ بھی مل جائے گا۔ صحت کے امور میں خاص طور پر بہتری دیکھنے کو آئے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آنے والے دن بہت اچھے ہیں ،نحوست ختم ہو گئی ہے۔ آپ کسی کام کو ضد کرکے مت روکیں، بلکہ بڑوں کا کہنا مان کر اسے مکمل کریں، جن معاملات میں دشواری پیش آ رہی تھی،وہ خود بخود حل ہوں گے۔ رشتے کے خواہشمند افراد کا سلسلہ چل پڑے گا جو رشتہ ٹوٹنے والا تھا، وہ بچ جائے گا۔آپ کی راہ میں آنے والی رکاوٹیں ختم ہوگی اور مخالفت کرنے والے خود بخود بھاگ جائیں گے۔

Leave a Reply