Aaj ka din jtnonline 115

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ وہ استخارے کی مدد سے چلیں اور توبہ سے بھی کام لیں۔ ستاروں کی چال تو اچھی ہے، مگر آپ کی لاپرواہی ہی رکاوٹ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان لوگوں کو خود سے دور رکھیں جو آپ سے صرف مطلب کے لئے ملتے ہیں۔ آج کا دن خاص طور پر محتاط رہنے کا ہے اور کوشش کریں کہ خاموشی سے ہی گزارہ جائے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کو کسی حوالے سے یقین دلایا ہے۔ امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے۔ جلد بازی نہ کریں۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں اور ان شاء اللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک کو آج اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور ناممکن کام بھی ہو سکتا ہے اور جو لوگ روزگار میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بھی انتظار کریں، اسی میں بہتری آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج صبح سے ہی صدقہ دے دیں تو بہتر ہے۔ مخالفین کی جانب سے کچھ خطرات محسوس ہو رہے ہیں اور آج خاص طور پر اپنی عزت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صرف آج انتظار کر لیں۔ امید ہے کل سے صورت حال تبدیل ہو کر آ پکے حق میں ہو جائے گی۔ آج کا دن جو ملے اس کا شکر ادا کریں۔ ویسے کسی جانب سے رقم ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جلد بازی نہ کریں جو قسمت میں ہو گا وہ انشاء اللہ آپ تک پہنچ کر ہی رہے گا۔ آج اچھا دن ہے۔ روحانی حوالے سے کسی منزل کے قریب پہنچنے کے اشارے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی معاملات میں آج بھی بہتری کا امکان ایک رکا ہوا کام چل پڑے گا اور جس طرف سے خظرات محسوس ہو رہے تھے وہ بھی ان شاء اللہ بالکل ختم ہو جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک وفادار دوست بھی چکر دے سکتا ہے۔ ہوشیار رہیں اور ادھار وغیرہ میں رقم ہرگز مت دیں اور ابھی روزگار کے بارے میں تبدیلی کا سوچیں بھی نہیں، انتظار کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اولاد کے اوپر خاص توجہ دیں اور خود بھی اپنے دل کو قابو میں رکھیں ۔ یہ دن شرارتی سے ہیں اور یہ بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔ آج خاص طور پر وارننگ دی جا رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی دوسرے کی وجہ سے کسی سے جھگڑیں گے وہ خود مشکل میں آ جائیں گے۔ آج غصہ قابو میں رکھیں۔ معاف کرنے اور درگزر سے کام لینے پر غور کرنا بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک مایوسی دور ہو گی۔ آپ کو انجان جگہ سے مدد ملے گی۔ پرانے تعلق کا دوبارہ بحال ہونا آپ کے حق میں بہتر رہے گا۔ آج کا دن جھگڑے کو صلح میں بدلے گا۔ ان شاء اللہ

Leave a Reply