آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور پچھلے کافی دنوں سے مالی طور پر بہت پریشان چلے آ رہے تھے ۔آج سے بہتری محسوس کریں گے۔ آج بلاک رقم بھی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورت حال آج بڑی اچھی ہیّ جس بھی مسئلے اور پریشانیوں کا شکار تھے۔ اس سے اب نجات ملے گی اور گھریلو ماحول میں بھی سکون کا سانس نصیب ہو جائے گا، ان شاء اللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کی ایک مشکل تو آسان ہو گی، مگر جب تک اپنے دلی معاملات ٹھیک نہیں کریں گے اور تمام قسم کے ناجائز کاموں سے باز نہیں آئیں گے، معاملات بہتر نہ ہو ں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں وہ اب دور ہو سکیں گی آج امید کی ایک نئی کرن بھی جاگ اٹھے گی جو راستے مشکل تھے ۔ ان میں آسانیاں شروع ہو جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک باہر کا شخص ایک بار پھر ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ سنبھل کر چلیں اور ضرورت سے زیادہ اوپن مت ہوں ورنہ دوسرے فائدہ اٹھا جائیں گے، خیال رہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی طور پر کچھ مشکلات ہیں، مگر زیادہ دیر تک جاری نہیں رہیں گی۔ امید ہے کہ اب کوئی نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں ، حالات جلدبدلیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک کام بھی رسک پر مت کریں۔ آپ کا ستارہ ان دنوں بدنظری اور دیگر قسم کے اثرات ظاہر کررہا ہے۔ صرف اس سے باہر نکلنے کی کوشش کریں، فی الحال۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا رہے گا۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہ اتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید موجود ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
رشتے وغیرہ میں جس قسم کی بندش محسوس کی جا رہی تھی۔ اب وہ ختم ہو گئی ہے، من پسند جگہ طے ہو سکتا ہے۔ آج پرانے جھگڑوں سے بھی نجات ملنے کا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی صحت میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ اچھی طرح چیک اپ کروائیں اور آج آپ اپنے گھر میں خاص توجہ بھی دیں۔ اولاد کا خانہ خاص طورپر نگرانی مانگ رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے حالات ٹھیک کرنے کے لئے اب رسک لینا ہی ہوگا اور بڑے فیصلے حالات بدلنے میں مددگار ہوں گے۔ آج کا دن سرکاری ملازمت کرنے والوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حالات دن بدن آپ کے ہاتھ میں اچھے ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ کو جو بھی آفر آئے اس پر تیزی سے غور کریں اور آج آپ اولاد کے حوالے سے ایک پریشانی سے بھی نکلیں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: