Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اچھا دن رہے گا۔ آپ کی بڑی کوشش بڑی کامیابی ہی دلائے گی۔آج کا دن روزگار کے حصول کے حوالے سے بھی اچھا اور خانگی معاملات میں بھی بہتری لا رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک دلی خواہش پوری ہو رہی ہے اور گھر میں جس بات نے مشکل میں ڈالا ہوا تھا وہ بھی پریشانی ختم ہو گی۔ خاص طور پر اولاد کے حوالے سے مطمئن ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کی صحت میں بہتری اور کافی دنوں سے جاری بدنظری ختم ہونے کا واضح امکان ہے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی نظر آتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی غیر شخص کے ساتھ ملکر کام نہ کریں۔ اکیلے کام کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔ آج ویسے کچھ مالی فائدہ حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور قرض میں بھی اچھی خبر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال آج بڑی شاندار اور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ اللہ پاک کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی نظر آتی ہے۔ آپ بسم اللہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ عشق و محبت کے معاملے میں اگر باز نہ آئے پھر خود کو کسی مصیبت میں ڈالنے کے لئے تیار کر لیں۔ آج جس خطرے کا احساس تک نہ تھا وہ قریب ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن تو ہے مگر آپ کا دماغ کسی اور جانب ہے جو پریشان کن بات ہے۔ اگر سیدھاسیدھا چلے تو پھر وارے نیارے ورنہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم کام کے ہونے کی امید ہے۔ عزت میں اضافہ اور من پسند جگہ رشتے کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا اور مالی طورپر مضبوط بھی کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دوست پر بھی آج اعتبار نہ کریں۔ آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ گھر کی بات گھر سے باہر نکلے۔ عزت سب سے عزیز ہونی چاہیے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اپنے مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ دو دن انتظار کرلیں صورت حال ہی بدل جائے گی اور ایسا راستہ سامنے آئے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ بس جلد بازی نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ اچھے دن نہیں رہے تو بُرے دن بھی نہیں رہیں گے۔ آج آپ کی اہم ضرورت پوری تو ہو گی مگر زائچہ کھلنے میں ابھی تین چار دن لگ سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سچ اور حق بات کہنی ہے۔ چاہے جو بھی ہو جائے۔ آج آپ کی بڑی رکاوٹ تو دور ہو گی مگر ایک امتحان بھی ہے اور اس کو آپ نے ہی دینا ہے۔ پھر حالات بدل سکتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply