Aaj ka din jtnonline 100

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال میں روحانی سلسلہ نظر آتا ہے۔ نمازی ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ کوئی بڑا فائدہ ہونے والا ہے۔ اگر نہیں تو پھر جہاں ہیں وہاں پر ہی کھڑے رہیں گے اس لئے توبہ کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ شاہد غلط راستے کی جانب ہیں اندازہ نہیں کیا کر رہے ہیں ابھی وقت ہے حالات کی نزاکت تو دیکھ کر قدم اٹھائیں۔ ورنہ نقصان ہوگا۔ آج غلطی کی گنجائش نہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں اور نماز کی طرف توجہ دیں اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔ یہ ٹھیک ہیں تو سمجھ لیں کہ سب کچھ ٹھیک ہی رہے گا انشاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو کسی بھی ایسے کام میں لگے ہوئے ہیں جن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو سو مرتبہ سوچ سمجھ کر اس میں ہاتھ ڈالیں۔ سلسلہ کچھ بہتر دکھائی نہیں دے رہا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم مقصد میں آج کامیابی ملنے کا امکان ہے اور جن افراد نے کسی سے اپنی رقم واپس لینی ہے۔ ان کی امید پوری ہو سکتی ہے۔ آج کاروباری لحاظ سے بھی اچھا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دل کے معاملے کو لے کر کوئی غلطی نہ کریں ورنہ عزت کی خرابی کا اندیشہ سب سے زیادہ ہے۔ آپ کی لاپرواہی نہ ہو تو اچھا ہے۔ آج ویسے بھی مخالفین پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
قانونی معاملات میں جیت ہو سکتی ہے۔ اور کسی معاملے سے انشاء اللہ نجات بھی ملے گی۔ جن لوگوں سے کسی قسم کا خطرہ محسوس کر رہے تھے وہ پریشانی بھی بھاگ جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خوبصورت اور روحانی طور پر مدد گار دن ہے منزل قریب ہے ان لوگوں کے لئے جو اللہ کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں۔ اور اپنے معاملات کو درست کئے ہوئے ہیں بحکم اللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج صورتحال میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اس لئے ملی جلی کیفیت والا دن ہوگا فائدہ یا نقصان دونوں کا خطرہ نہیں ہے۔ بس آپ خاموشی سے اپنے کام پر توجہ رکھ کر چلتے رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج صبح سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ اور جس طرف سے مخالفت چل رہی تھی وہ بھی ختم ہو گی۔ آج کا دن اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی بے حد اہم ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی خطرہ یا پریشانی نہیں ہے۔ بالکل مت گھبرائیں۔ اللہ نے چاہا تو اچھی خبریں ہی ملیں گی۔ اور خانگی معاملات میں بھی جاری کشیدگی اب بہت کم ہو جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو کس بات کی جلدی ہے۔ صبر و تحمل سے چلیں پہلے بھی آپ کی جلد بازیوں کی وجہ سے نقصان ہوا تھا۔ اب بھی ایسا ہی خطرہ ہے۔ آج صدقہ دیکر خود کو محفوظ کریں۔

Leave a Reply