آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی بھی اہم کام میں جاری رکاوٹ آج ختم ہو سکتی ہے اور مالی طور پر بھی قدرے بہتری کی خبر ہے۔ جو لوگ بیماری کاٹ رہے ہیں صرف راشن کا صدقہ دے دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج بدنظری والا سلسلہ کم ہوا ہے اور آپ کو کسی جانب سے کوئی اچھی خبریں ملیں گی جو لوگ بے چین تھے اور کسی ٹینشن کو سر پر سوار کئے ہوئے تھے وہ آزاد ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ انجانی سی بندش و بد نظری کا شکار ہیں سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا۔ استخارہ کر لیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اس کے بغیر شاہد قدم اٹھانا مناسب نہ ہو خیال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے لئے بڑی آسانی محسوس کریں گے۔ اللہ نے چاہا تو ایک رکا ہوا کام غیر متوقع ذریعے سے ہو جائے گا۔ اور جس سے امید نہ تھی وہ بھی آج فائدہ ہی دے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اپنے روز گار پر انجانی سی بندش محسوس ہو رہی ہو گی۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے آپ کے ساتھ قدرتی ہے۔ حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں۔ وہ شروع کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ اسے کامیابی ملے گی۔ آج اہم پیش رفت بھی بہت کچھ دے جائے گی۔ اچھا دن رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو پریشانی نہیں ہونا کسی قسم کی بندش وغیرہ میں نہیں ہیں اور نا ہی اور کوئی رکاوٹ ہے۔ اگر کوئی وجہ ٹینشن کی ہے تو ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ بط اصلاح کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو کل تک پریشانی تنگ کر رہی تھی۔ انشاء اللہ وہ آج ختم ہو جانے کی امید ہے اور روز گار کے حوالے سے آپ کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔ چھوٹی رقم کا حصول ممکن ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ آپ کو ہر وقت کسی بھی معاملے کے لئے تیار رہنا ہوگا اور کوشش کریں کہ آج حسب توفیق کوئی صدقہ دے دیں تو زیادہ بہتر رہے گا ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
انجان شخص کے ساتھ ملکر کام نہ کریں اور نوکری کرنے والے اس پر خاص نظر رکھیں آج کا دن کسی کی جانب پریشانی دے سکتا ہے۔ اس لئے نہایت سنبھل کر چلنا ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی بھی معاملا اگر غیر کا ہو تو اس میں بالکل بھی ہاتھ مت ڈالیں۔ ورنہ نقصان ہوگا۔ اور آج آپکی ایک اہم ضرورت آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ کچھ انتظار بھی کرنا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ آج وہ راستہ کھل سکتا ہے جس نے کافی دنوں سے آپ کو انتظار کروایا ہوا تھا اور چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: