Aaj ka din jtnonline 138

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی طور پر ان دنوں مشکلات کا سامنا ہے اور فی الحال کسی طرف سے بھی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا، اس لئے آپ بعد نماز مغرب روزانہ سورئہ واقعہ پڑھنا اپنی روٹین میں شامل کر لیں ،صبر سے بھی کام لیں ،جلد بازی کرنا کسی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے۔ خانگی معاملات خراب ہیں۔ آپ کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ ورنہ بات آپ کے گلے پڑ جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت کسی پراپرٹی یا بڑی چیز کی خرید و فروخت کرنا آپ کے لئے بالکل بھی مفید نہیں ہے۔ فائدے کے بجائے نقصان ہو گا اور موجودہ جگہ کو بھی فی الحال چھوڑنے کی کوشش نہ کریں۔ اللہ نے چاہا تو اسی جگہ پر فائدہ حاصل ہو گا، جو لوگ عرصہء دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے۔ ان کے لئے یہ ہفتہ خوشیوں کا پیغام لا رہا ہے۔ قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں۔ اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں اور جہاں جہاں پر بھی غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی فوری اصلاح بھی کریں، تاکہ آنے والے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے، جو لوگ بیماری کاٹ رہے ہیں، وہ ان شاء اللہ اب سکون کا سانس لے سکیں گے اور رشتے وغیرہ کے معاملے میں بھی جو بندش محسوس کی جا رہی ہے، اب ٹوٹ چکی ہے ،مبارک ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت اس کا کسی جگہ سے سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو ابھی صبر سے کام لینا اور نہایت حکمت عملی سے چلنا ہو گا۔ دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور خوب دل لگا کر اللہ پاک سے دعا بھی کریں۔ روزگار کا سلسلہ بہتر ہو گا تو دیگر مسائل بھی حل ہوں گے۔ اس وقت حالات تھوڑے سے آزمائشی ہی جا رہے ہیں، صدقہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی غیر معمولی مقام سے روزگار کا سلسلہ بہتر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور غیبی امداد ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آپ کو بس اپنی نیت صاف رکھ کر زیادہ سے زیادہ باوضو رہنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر عشق و محبت جیسے معاملات سے دور رہیں، ویسے بھی سامنے والا آپ کو چکر دے رہا ہے۔ ڈر ہے کہ کسی نقصان کا شکا رنہ ہو جائیں۔ اس وقت اپنی حفاظت سب سے ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے پچھلے کافی عرصے سے صرف مالی نقصان ہی برداشت کیا ہے، اب ان کے لئے ان شاء اللہ بہتری ملنے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ دو تین یوم میں خود بخود اندازہ ہو جائے گا۔ انکوائری و مقدمے و غیر کا شکار افراد بھی اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی اور نوکری کی تلاش کرنے والوں کی تلاش بھی اب ختم ہونے والی ہے، ان شاء اللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں، بدنظری کا شکار بھی ہیں اور کسی غیر متوقع بندش میں بھی آئے ہوئے لگتے ہیں۔ اس وقت آپ کو اپنی نظر اتارنے اور صدقہ و خیرات کی اشد ضرورت ہے ،خانگی معاملات سے دور رہیں۔ اولاد کے ہر معاملے پر گہری نظر رکھیں۔ حکمت عملی سے ان کو ساتھ لے کر چلیں، غصہ دکھائیں گے تو بات بگڑ سکتی ہے۔ اس وقت آپ کو اپنے گھر پر سب سے زیادہ توجہ دینی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
غلط سمت میں سفر کر رہے ہیں، شاید اسی وجہ سے وہ کامیابی نہیں مل رہی جس کی آپ کو تلاش ہے۔ استخارے کی مدد بھی لے سکتے ہیں، مگر سچے دل سے توبہ کرکے اپنے تمام معاملات سیدھے کریں ،پھر ثابت قدم بھی رہیں۔ اس سے آپ ہر مشکل سے بچ جائیں گے۔ اندر کا انسان بھی رہنمائی کرے گا اور روزگار میں برکت بھی ہو گی۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھیں ان پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ آج کل جذباتی پن کا مظاہرہ زیادہ کررہے ہیں، اس میں دوسروں سے اختلافات کا اندیشہ بہت زیادہ ہے۔ اگر آپ کا جھگڑا ہوا تو پھر شاید برسوں بھی آپ کا ملاپ نہیں ہو سکے گا، اس لئے خیال کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت اپنے روزگار پر دیں۔ اس میں ذرا سی محنت بہت رنگ لائے گی ،کاروباری حضرات کے لئے تو یہ ہفتہ بے حد شاندار ثابت ہو گا۔ دو یوم میں اس کا اندازہ ہوجائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص آپ کی مدد کے لئے تیار ہو گا اور غیر متوقع ذریعے سے پیسہ بھی ہاتھ لگے گا، جو لوگ بیمار ہیں ،وہ بحکم اللہ شفاء یاب ہوں گے اور جن لوگوں کو بندش وغیرہ کا سامنا ہے،وہ بھی اس سے نجات پا لیں گے، جو لوگ آپ کے خلاف سازشیں کر رہے تھے، وہ خودبخود اس کے جال میں پھنس جائیں گے۔ ان دنوں روزگار کا خانہ بڑے شاندار انداز سے کھلا ہوا ہے، توجہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس بات کو لے کر آپ پریشان ہیں، اس کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا اور آپ کی پریشانی ختم ہو سکے گی۔ اس وقت اولاد کے حوالے سے بھی لاحق ایک ٹینشن ختم ہو سکے گی اور ایک اہم اطلاع آپ کی زندگی میں ذہنی سکون لے آئے گی۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے، اب وہ آپ کے لئے فائدہ مند بن جائے گی اور غیر متوقع ذریعے سے پیسوں کا حصول ممکن ہوتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بڑی خبر آپ کے لئے بڑی تبدیلی لانے کا سبب بنے گی۔ ان دنوں خراب مالی معاملات بھی اب بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائیں گے اور جو لوگ آپ کو عرصہء دراز سے تنگ کر رہے تھے، وہ خود بخود بھاگ جائیں گے ۔ گھر میں بھی سکون کا سانس نصیب ہو گا۔ جیل میں بند افراد کی رہائی کا سلسلہ بن سکے گا اور وراثت کے امور بھی اب شاندار انداز سے طے پائیں گے۔

Leave a Reply