Aaj ka din jtnonline 362

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن اچھا اور خاص طور پر روحانی حوالے سے بحکم اللہ مددگار ثابت ہو گا۔ آپ کی کوئی بڑی آرزو پوری ہونے کا امکان بھی ہے اور مستقبل کے حوالے سے بہتری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج کا دن دوپہر کے بعد بہتری دے گا۔ بحکم اللہ اور کافی دنوں سے جن مشکلات میں گھیرے ہوئے تھے۔ اس میں تیزی سے بہتری کا عمل شروع ہونے کے علاوہ رقم سے بھی نوازا جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک بڑی مشکلات جو آسان ہو جانے کی امید ہے، مگر اللہ کے حضور آپ کی سچی توبہ ہے۔ آپ بار بار پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے صورت حال خراب ہو جاتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روحانی معاملات بڑے خراب کئے ہوئے ہیں۔ ان کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ صرف حلال حرام میں تمیز کر لیں۔ ان شاء اللہ سب کچھ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی کی وجہ سے مشکل میںہیں۔ وہ ان کی اصلاح کے لئے دعا کردیں۔ آپ کے معاملات اللہ حل کر دیں گے، مگر کسی کے لئے بددعا نہ کریں۔ اور نہ ہی بُرا سوچیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا تعلق مالی معاملات سے ہے تو وہ آج اللہ پاک کی مدد سے اس میں سے نکلنے میں کسی وقت بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس طرف سے امید بھی نہ تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کا دن آپ کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانی دیکھی ہے۔ اب ان کو ان شاء اللہ بہتری کا سامنا ہو گا اور جہاں جہاں پر کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ اب کامیاب ہو گی، فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن تبدیلی کی ایک ہوا لے کر نمودار ہو رہا ہے۔ آپ کے لئے ہو سکتا ہے اس میں بہت کچھ ہو۔ آپ اس پر نظر رکھیں اور مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے لئے فیصلہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر مخالفت والا خانہ کھلا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلیں اور خاموشی اختیار بھی کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اپنا تنگ کر سکتا ہے۔ غلط فہمی پیدا کرنے کے علاوہ وہ آپ کو جان بوجھ کر غصہ بھی دلا سکتا ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر چلنا ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر حالات مکمل طور پر آپ کے حق میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ جس طرح بھی دل لگا کر کوشش کریں گے اس میں فائدہ ملنے کی امید ہے۔ اچھے دن شروع ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں