Aaj ka din jtnonline 112

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی بھی معاملے میں اب کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی ہے، اگر کسی جگہ کچھ ہے بھی تو وہ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔صرف سچی توبہ کر لیں بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو ابھی چند روز تک مسلسل اپنی صحت کا صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اگر غریبوں کو کھانا کھلایا جائے تو بڑا ہی شاندار عمل مشکل سے نکالنے میں مددگار ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

چھوٹے غریب بچوں کو میٹھی گولیاں وغیرہ لے کر تقسیم کر دیں اور روزانہ 101روپیہ صدقہ بھی نکالیں سات یوم کے اس عمل سے کیا ملے گا ۔ خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
سورئہ ملک کی تلاوت روزانہ کریں، اس سے سختی میں بڑی کمی آئے گی اور آپ کی زندگی میں اور آخرت میں بھی سکون رہے گا۔ آج ایک بگڑا کام سنور جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ ایک مرتبہ پھر وہی غلطی کرنے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے کر چکے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔ فوری واپسی کریں اور ابھی بھی وقت ہے اپنے معاملات ٹھیک کر لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی غیر متوقع مقام سے اچھی خبر آنے اور اولاد کے حوالے سے بڑی پریشانی کم ہونے کی اطلاع موصول ہوگی۔ آج کافی دنوں کے بعد خوشی کی خبر مل رہی ہے آپ کو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن روحانی حوالے سے اچھا رہے گا۔کسی منزل کے قریب پہنچنے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔ نماز کی پابندی کرنے والے اور ذکر کرنے والوں کے لئے بہت کچھ ہے آج۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات کو اب بہتر کرنے اور تمام فضول قسم کے کام چھوڑنے کی فوری ضرورت ہے اور آپ دل لگی جیسے معاملے سے جس قدر بھی دور رہ سکتے ہیں، ضرور رہیں اسی میں بہتری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ جلد بازی کریں گے تو صورت حال خراب ہوگی۔ مالی نقصان ہو گا اور گھریلو ماحول بھی کشیدہ ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک بڑی کوشش کامیابی سے ہمکنارکر سکتی ہے۔ آج آپ کی مالی ضرورت بھی پور ہو گی اور جس بات کا خوف تھا وہ بھی ان شاء اللہ دور ہونے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اضافی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔ آج آپ کو غیر متوقع فائدہ ملنے کے علاوہ مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملے گی جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی رک جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی اور جس طرح سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج صحت کا صدقہ دیں اس میں خرابی کا اندیشہ موجود ہے۔

Leave a Reply