Aaj ka din jtnonline 122

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی بھی طرف سے جاری رکاوٹ آج دوپہر تک دور ہو جائے گی۔آج کا دن آپ کو پرانے کسی معاملے سے نکلنے کی خبر بھی دے رہا ہے،بس توکل میں اضافہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

محنت کا خانہ مسلسل تنگ کر رہا ہے،بندش بھی ابھی جاری ہے۔آپ کی گھریلو زندگی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں،اس میں کیوں ایسا ہو رہا ہے، استخارے سے مدد لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تبدیلی والا ستارہ پوری پاور میںہے،اور آپ کو اگر خواہش ہے تو اس حوالے سے ضرور قدم اٹھائیں اور کوشش کریں کہ مشورہ لے لیا جائے،تو بہتر ہے جلدی بازی نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

مبارک سفر کا اگر پروگرام ہے تو اس حوالے سے کی گئی کوشش بڑی تیزی سے رنگ لائے گی۔آج کا دن مالی طور پر بھی بہتری کی خبر دے رہا ہے،روزگار پر توجہ ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف رقم بلاک ہو سکتی ہے اور آج آپ کی صحت بھی خرابی ظاہر کر رہی ہے،جو لوگ مسلسل پریشانی میںہیں وہ بس اپنے گھر کا دستر خواں وسیع کر لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
راستے کی ایک بڑی رکاوٹ آج کسی وقت بھی ختم ہو گی اور وہ کام ہونے کا بڑا امکان ہے،جس کے پیچھے آپ کافی دِنوں سے لگے ہوئے ہیں۔آج مخالف سے صلح ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن ہے، آپ کو کسی طرف سے فائدہ حاصل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔آپ کی مالی پوزیشن میں اب کچھ بہتری کے امکانات بھی واقع ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک غیر شخص فائدہ دے سکتا ہے،جب کے ایک اپنا آپ کو کسی مشکل میںڈال سکتا ہے،اس بے تکی صورت حال میں حکمت عملی سے کام لے کر چلیںگے تو ہی بہتری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کو کسی جانب سے مالی فائدہ حاصل ہونے کی واضح امکان موجود ہیں اور جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری کاٹ رہے تھے وہ بھی اِن شاء اللہ بہتری کی طرف ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے،اس میںذرا سی تلاش کی ضرورت ہے،اپنے لئے کچھ، تو پھر کچھ نہیں، بلکہ بہت کچھ بھی مل سکتا ہے اِس لئے غور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اولاد کے کسی اہم معاملے میں پیش رفت ہونے کا امکان ہے اور آپ کی گھریلو زندگی میںبھی کشیدگی کم ہونے کی امید ہے۔کوئی رول ادا کر رہا ہے اس میں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ آج اپنے روزگار میں خاص توجہ دیں گے۔ وہ کافی حد تک کامیاب رہیں گے اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے۔وہ بھی آج قدم اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply