Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

انجان سی بندش ہے اور سخت معلوم ہوتی ہے۔ ذکر الٰہی جس قدر ممکن ہوا کریں اور آج کل فضول قسم کے کام فوری روک دیں، دل کو ہر صورت اپنے کنٹرول میں رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک اہم کام کے کچھ آگے بڑھنے کی امید نظر آتی ہے اور جہاں پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ کام کرنے سے ابھی رک جائیں، بغیر پیسہ لگائے صورت حال خود بخود سامنے آ جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، مگر ابھی جلد بازی نہ کریں۔ کچھ اور انتظار کر لیا جائے تو بہتر رہے گا۔ آج کا دن پیشکش لے کر نمودار ہوا ہے اچھا ہی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو صرف اپنے کام پر توجہ دینا ہو گی۔ شرارتی کاموں اور یاری دوستی سے دور رہنے کا مشورہ ہے ۔ اس طرف سے نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ کے مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار میں فی الحال ابھی مزید بہتری تو محسوس نہیں ہو رہی، مگر سلسلہ پھر بھی چلتا ہی رہے گا۔ آج مالی طور پر ایک فائدہ ملنے اور اپنوں کے ساتھ اختلافات کا اندیشہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی کام کو لے کر پریشان ہیں۔ان کو شام تک اس میں خوشی کی خبر ملے گی اور ایک بڑا بوجھ بھی سر سے اتر جائے گا۔ بس اپنی نیت کو صاف رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات میں غیر متوقع تبدیلی بہتر کی خبر لے کر نمودار ہو رہی ہے۔ جو لوگ موقع پرست ہیں ان کے لئے تو بڑا فائدہ دکھائی دیتا ہے۔لاپروا لوگ کچھ فائدہ نہ اٹھا سکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت ستاروں کی پوزیشن تیزی سے بدل رہی ہے اور فی الحال اس میں فوری فائدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو ابھی اس پر نظر رکھنی ہے اور موجودہ کام جاری رکھنا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لوگوں کے کہنے پر آپ اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں اور نا ہی آپ اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا کریں۔ یہ دن حکمت سے کام کرتے ہیں۔ جلد بازی شاہد مشکلات میں اضافہ کر دے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے لئے خوشخبری ہے۔آج سے وہ اس میں بہتری محسوس کر سکیں گے اور آج صورت حال بے حد فائدہ مند بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں جس حالات کا آپ کو سامنا ہے۔ اس میں ذرا سی غلطی بھی بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ آپ سنبھل کر چلیں اور غیر ذمہ داری کا ثبوت بالکل نہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اچھا ہے۔ ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان اور انجان جگہ سے اللہ پاک مدد بھی فرما دیں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بس اپنی نظر ضرور اتار دیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply