Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اب آپ کو اپنے خانگی معاملات میں رول ادا کرنا ہوگا، تھوڑی سی ہمت کریں۔ اگر بالکل ہی ٹھنڈے مزاج سے کام لیں گے تو اس کا مطلب بھی کچھ اور ہی نکالا جائے گا، اس لئے اپنی کمزوری کسی پر ظاہر مت کریں، روز گار کی طرف جس قدر ممکن ہو توجہ دیں، اس میں بڑا فائدہ ملنے کی امید ہے، ان شاء اللہ اب اچھا ہی ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور نہ ہی بڑی رقم کا استعمال کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ رہے گا جو لوگ عرصہء دراز سے بیماری یا بندش میں مبتلا تھے، وہ اب ان شاء اللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، جن کی وجہ سے پریشانیاں مل رہی تھیں وہ اب خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملنے کی امید نظر آتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
زیادہ پریشان نہ ہوں، اگر اچھے دن نہیں رہے تو یہ برے دن بھی گزر جائیں گے، بلکہ ان کے اچھا ہونے کی ابتدا ہو چکی ہے۔ ان شاء اللہ جلد کامیابیوں کا سفر شروع ہو جائے گا، جو لوگ نوکری یا کسی بھی قسم کے روز گار کی تلاش میں ہیں، وہ اب خوشخبری کے لئے تیار ہو جائیں۔ پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے خاص طور پر کامیابی ملنے کے واضح امکانات شروع ہوگئے ہیں۔ بڑا فائدہ اسی میں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے لئے آپ خود ہی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ اپنے معاملات کا ازسر نو جائزہ لیں اور جس جگہ پر غلطی محسوس ہو فوراً اس کی اصلاح کریں۔ آپ سچی توبہ کریں اور دوبارہ برے کاموں سے دور رہنے کا اللہ سے وعدہ بھی کریں۔ ان شاء اللہ پھر سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ جو لوگ عشق و محبت میں جکڑے ہوئے ہیں، جس قدر ممکن ہو واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں صحت کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کیا آپ کی پوری فیملی اس وقت انجانی سی بندش کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ ہو سکے تو روزانہ کے حساب سے حسب توفیق صدقہ بھی دیتے رہیں۔ اپنے تمام گھر والوں کی نظر بھی اتاریں۔ قانونی معاملات سے دور رہیں۔ صرف کاروباری حضرات کو ان دنوں بہتری ملنے کا زیادہ امکان ہے، باقی فی الحال آزمائشی صورت حال میں ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں، وہ غلطی پر ہیں، اس طرح تو بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں اور نقصان بھی اپنوں سے ہی ہوگا۔ اس لئے بہتر ہے کہ پہلے ہی پیچھے ہٹ جائیں۔ ان دنوں آپ کی صحت بھی خراب ہے، صدقہ دیں۔ نیا رشتہ قائم کرنے کے حوالے سے جلد بازی نہ کریں۔ آپ کو ضروری محسوس ہوا بھی تو منگنی کی حد تک رہیں۔ آپ کی گھریلو ذمہ داری اب بڑھ رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں اور’’ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل‘‘ کا ورد کرتے رہا کریں۔ کم سے کم 450مرتبہ روزانہ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اس وقت آپ کی مالی پوزیشن بہتر ہونے جا رہی ہے۔ غیر متوقع سلسلے بن جانے کی امید ہے۔ بس اولاد کے معاملات میں نرمی رکھیں۔ خاص طور پر شادی شدہ بیٹیوں کا ساتھ دیں۔ ہر حوالے سے اور دل کی بات زیادہ اوپن نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے کام میں بالکل ہاتھ مت ڈالیں جس میں انجان ہو اور ابھی نیا کام بھی شروع کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ اللہ نے چاہا تو آگے چل کر خود بخود اچھے حالات آپ کے سامنے آ جائیں گے۔ اس وقت عطارد زوال پذیر ہے۔ جب مشتری اس کے ساتھ آکر ملے گا تو صورت حال مختلف ہو گی، تھوڑا سا انتظاربہتر رہے گا۔ دماغ سے فضول باتیں نکال دیں۔ آپ کو اس سے پریشانی ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس وقت آپ کو ان پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے بہترین دن ہیں، خاص طور پر زمین وجائیداد کا کام کرنے والوں کو اہم کامیابیاں ملیں گی جو لوگ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا تھے، وہ بھی اب اس سے نجات پا لیں گے اور جادو ٹونے وغیرہ سے بھی نجات مل جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لاپرواہی آپ نے خود شروع کر رکھی ہے، کسی بھی کام میں دل ہی نہیں لگتا اور پھر الزام تقدیر کو دیتے ہیں۔ سچی توبہ کرکے اپنے روزگار پر خاص توجہ دیں گھر میں بھی آپ کی اشد ضرورت ہے، اس کو بھی دیکھیں۔ نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے، موجودہ رہائش بھی تبدیل ہو سکتی ہے، آپ کو روزگار کے حصول کے لئے سفر کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے، قبول کر لینی چاہیے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک غیر شخص ضرورت سے زیادہ آپ کے قریب ہو رہا ہے، اس کو خود سے دور رکھیں اور راز کی بات تو بالکل نہ کریں۔ فالتو وقت اپنے گھر پر گزاریں،ویسے کسی بزرگ، روحانی شخصیت سے بھی ملاقات کا امکان ہے اور جو لوگ نماز کی پابندی کر رہے ہوں گے، وہ بڑے فائدے حاصل کر سکیں گے۔ ان دنوں پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی ترقی و من پسند جگہ پر تبادلے کا امکان بھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ اب جو پیسہ زندگی میں آئے وہ صرف زرق حلال ہی ہو، ناجائز ہو گا تو کسی بڑی مشکل کو بھی اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔ آپ کو شیطانی معاملات سے دور رہنا ہوگا اور ناجائز قسم کی دوستی بھی اب ختم کرناہوگی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply