Aaj ka din jtnonline 121

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مخالفین ان دنوں سرگرم عمل ہیں۔ آپ چاروں قل پڑھ لیا کریں روزانہ اور صرف ضرورت کے کام کریں۔ یاری دوستی وہ بھی ناجائز قسم کی فوراً چھوڑ دیں بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے کافی عرصے کے بعد صورت حال آپ کے حق میں ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو اب کسی بھی معاملے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہر کام میں آسانی محسوس ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی کسی بھی قسم کی جلد بازی اور غصہ آپ کے کئی کام خراب کر سکتا ہے۔ اس لئے سارے حالات اور معاملات کو اچھی طرح سمجھ کر ہی آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ان دنوں اپنے موجودہ کام میں دلچسپی لیں اور کوشش کریں کہ تمام قسم کے فضول کاموں سے دور رہا جائے۔ بدنامی دینے والا ستارہ حرکت میں ہے بہت محتاط چلنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت آپ کو اپنے تمام معاملات میں غیر معمولی بہتری حاصل ہو گی جو لوگ ایسا محسوس نہیں کریں گے وہ توبہ کرکے استخارے کی مدد سے اپنی غلطی کو فوری تلاش کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دوپہر کے بعد زائچے اپنی پوزیشن کو بدل رہے ہیں۔ تب جا کر صورت حال واضح ہو جائے گی آپ فکر مند نہ ہوں امید تو بہت ہے کہ آپ کے حق میں اب اچھا ہی ہونے جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال میں آج کوئی غیر متوقع تبدیلی رونما ہو سکتی ہے جس سے آپ کو امید ہے کہ فائدہ حاصل ہو گا اور جو لوگ سیدھے اور جائز راستے پر ہیں، وہ کامیاب ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خانگی معاملات سے دور رہیں۔ بس اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ زائچہ اچھی طرف ہی لے کر جانے کا اشارہ دے رہا ہے۔آپ کو اس اچھے وقت سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کسی بھی قسم کے لالچ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے جو نصیب میں لکھا ہے وہ آپ تک پہنچ کر رہے گا۔ آج اچھا اور ہر لحاظ سے بحکم اللہ مدد گار دن ثابت ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
باہر کے ملک سفر کرنے میں ابھی جلد بازی نہ کریں۔ شائد آپ کے لئے بہتر نہیں ہے۔ آج ضرورت کے تحت قدم اٹھائیں اور کسی کے سامنے ضرورت کے لئے سوال ہرگز نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بیمار ہیں وہ توبہ کریں اور جس قدر ممکن ہو زکر الٰہی کریں۔ ابھی چند دن مزید لگ سکتے ہیں۔ اس لئے صبر سے کام لیں۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے اچھی خبر دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری میں بہتری کا امکان ہے۔ من پسند جگہ تبادلہ کی امید ہے اور ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کا دن باہر سے اہم خبر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں