Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ابھی بھی صدقے کے سہارے چلنے کی اشد ضرورت ہے،ستاروں کی چال آپ کے خلاف جا رہی ہے، مخالفین اس دوران آپ پر حاوی ہو سکتے ہیں، صدقہ آپ کو بچا کر رکھے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج دوپہر کے بعد کچھ بہتری ملنے کی امید ہے اور ایک بڑی رکاوٹ دور ہو سکتی ہے،لیکن زیادہ اچھے وقت کو حاصل کرنے میں دو تین یوم درکار ہیں، جلدی بازی نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت گھریلو ماحول میں کشیدگی حاسدین کی چال بھی ہو سکتی ہے،آپ کو صبر اور تحمل سے چلنا ہو گا اور اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہو گا،ورنہ صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ ابھی اپنے کام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی لانے کی ہر گز کوشش نہ کریں،کامیابی نہیں ملے گی،جو ہو رہا ہے وہ آپ کے حق میں اچھا ہی ہے۔بس جائز اور ناجائز میں فرق کر کے چلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشتری جس خوبصورت انداز میں زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو بے شمار معاملات میں بہتری کی نوید سنا رہا ہے،اس سے فائدہ اٹھا لیں، عزت دولت شہرت سب حصول آسان ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی قسم کا گوشت لے کر اپنے اوپر سے سات بار وار کر ساری رات اپنے بیڈ کے نیچے رکھیں،صبح کتوں وغیرہ کو ڈال دیں، ہر قسم کی نظر اُتر جائے گی،اور صورت حال بہتر ہوجائے گی، اِن شا اللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
توبہ کریں اور آئندہ کے لئے تمام برے کاموں سے بچ کر چلنے کا عہد بھی کریں۔آج کا دن اپنی اصلاح کا مشورہ دے رہا ہے،ستاروں کی چال اب کافی کچھ تبدیل ہونے کا اشارہ دے رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس چیز کی پیشکش ملے اُسے پکڑ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔آپ کے لئے اِن شاء اللہ اس میں بہتری ہے۔آج ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا،اچھی خبریں ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں،جو لوگ محنت کریں گے اور مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اِن شاء اللہ بڑا مالی فائدہ ملے گا۔آج ناراض سے صلح بھی ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی باہر کے شخص پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ مت کریں۔آپ کو دھوکا دے سکتا ہے،آج جو پیشکش ملے اس کو پکڑ لیں،امید تو بہت ہے کہ آپ کا اس میں بہت فائدہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
یورنیس زائچے میں بیٹھا ہوا تبدیلی کی جانب اشارے دے رہا ہے،آپ کی سوچ کے مطابق معاملات حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ان دِنوں ذہنی طور پر تبدیلی کے لئے تیار رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج مالی حوالے سے اچھی خبر ہے،جو لوگ کسی دوسرے کے معاملے میں آئیں گے،وہ خود مشکل میں پھنس سکتے ہیں،اس لئے ان کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے،توجہ کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply