Aaj ka din jtnonline 139

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مشتری کی زائچے میں آمد آپ کے لئے ان دنوں بے حد فائدہ مند ہے۔ تمام فضول کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ مالی حوالے سے بڑے فائدہ ہے اس میں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار کا خانہ اس وقت بحکم اللہ ابھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ سارے فضول کام چھوڑ کر صرف اس پر توجہ دیں۔ میرے اللہ نے چاہا بڑا اچھا رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے سے مدد لے لیں اگر کسی جگہ پر آپ کو مشکل پیش آ رہی ہے۔آج آپ کو اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنے کا مشورہ ہے۔ کسی بھی طرح کا رسک بالکل بھی نہ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اگر سرکاری ملازم ہیں تو پھر اپنے تبادلے کے لئے تیار ہو جائیں اور اگرنہیں تو پھر نئی نوکری کیلئے۔ ان دنوں رہائش کی تبدیلی کا عمل بھی سامنے آ سکتا ہے۔ غور طلب بات ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال مسلسل آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ بالکل بھی نہ گھبرائیں اور کوشش کریں کہ تمام رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہو سکیں۔ امید ہے آپ کی کوشش کامیاب ہوگی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج بھی صدقہ دینے اور اپنی نظر اتارنے کا مشورہ ہے۔ ابھی کسی بھی بڑے اور رسکی کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں۔ بلاوجہ نقصان ہونے کا اندیشہ بھی دکھائی دے رہا ہے، خیال کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صرف سورئہ بقرہ ایک مرتبہ روزانہ اور گیارہ بار منزل پڑھ لی جائے 41دنوں تک ان شاء اللہ ہر قسم کی بندش جادوٹونے سے آزاد ہو جائیں گے اور سب رکاوٹیں ختم ہوں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات کسی بھی طرح سے سیدھا ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب استخارے سے مدد لے لیں اور کوشش کریں کہ سچی توبہ کرکے آئندہ کے لئے گناہوں سے دور رہا جائے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے لئے اچھا سوچیں آپ مسلسل غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ اس طرح تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے۔ ان دنوں ستاروں کی چال زحل کی وجہ سے آپ کے خلاف ہے، صدقہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک دوست آپ کو دھوکا دے سکتا ہے۔ رقم بھی کسی جگہ بلاک ہونے کا امکان ہے اور گھر میں بھی کشیدگی جیسا ماحول ہے۔ ان کا حل صرف حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا ورد ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات میں بہتری صرف اہم اور سیدھے فیصلے لینے سے ہی آئے گی۔ آپ ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ خدا کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا نہ ہو خیال جسے اپنی حالت بدلنے کا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اس وقت آپ کو تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ غور کریں گے تو آپ کے لئے اس میں بہت کچھ ہے اس وقت کا اٹھایا گیا قدم بڑا ہی شاندار ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں